چوہدری محمد علی کاکوآرڈنیٹر برائے وزیر آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بننا نیک شگون ہے ‘حاجی محمد اقبال

جمعرات 1 اپریل 2021 15:50

ڈونگی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2021ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی محمد اقبال آف گوڑہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) یوتھ آزاد کشمیر گریٹر لند ن برطانیہ کے صدر چوہدری محمد علی کاکوآرڈنیٹر برائے وزیر آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بننا نیک شگون ہے چوہدری محمد علی نظریاتی اور مخلص کارکن ہیں ایسے کارکن کسی بھی پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ان کا کوآرڈنیٹر بننا نیک شگون ہے چوہدری محمد علی ایک باصلاحیت اور خوش اخلاق انسان ہے امید ہے اس منصب پر رہ کر وہ جماعت کی مزید مضبوطی کے لیے کام کرتے رہیں گے اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض منصبی کو بخوبی سرانجام دیتے رہیں گے ۔