گوگل پر کتوں کے کاٹنے کے حوالے سے سندھ ٹاپ پر ملے گا، حلیم عادل شیخ

پچیس لاکھ کتے گلیوں میں گھوم رہے ہیں، تین ماہ میں پانچ ہزار سے زائد کتا کاٹنے کے کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں،اپوزیشن لیڈر سندھ کی پریس کانفرنس

پیر 5 اپریل 2021 16:28

گوگل پر کتوں کے کاٹنے کے حوالے سے سندھ ٹاپ پر ملے گا، حلیم عادل شیخ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عاد شیخ نے سندھ حکومت پر تنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ کتوں کے کاٹنے پر گوگل سرچ کریں سندھ ٹاپ پر ملے گا،پچیس لاکھ کتے گلیوں میں گھوم رہے ہیں، تین ماہ میں پانچ ہزار سے زائد کتا کاٹنے کے کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ نیویارک ٹائمز کہتا ہے لاڑکانہ میں ایچ آئی وی کے پانچ ہزار مریض ہیں، ایڈز کے مریضوں کو خوراک اور مالی مدد دینی چاہیے، سندھ کو ترقیاتی اسکیموں میں گوگل پر سرچ کریں نہیں ملے گا۔

انہوں نے پی ڈیم ایم سے متعلق کہاکہ اپوزیشن میں بھی اپوزیشن کی جنگ تھی، یہ این آر او لینے کے خواہشمند ہیں، پاپا ڈیڈی مولانا بچائو موومنٹ کے غبارے سے ہوا نکل گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف لندن جاتے ہی ٹھیک ہوگئے، مریم صاحبہ کو بھی بیماری لگ گئی ہے، مریم کا علاج بھی لندن میں ہی ہوگا، مریم کا علاج ان اسپتالوں میں ہونا چاہیے جو انہوں نے بنوائے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عدنان شاہ واپس آچکے، ڈاکٹر عدنان نے مسیحا جیسے پیشے کو گندا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر زیادہ بولے تو حملہ کروا دیا جاتا ہے، کل کو بلال غفار بھی بولیں گے تو حملہ ہو سکتا ہے، جو بھی عوام کے حق میں بولے اس سے خطرہ ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہاں کے بڑے وزیر بہت چھوٹی بات کر رہے تھے، ویڈیو میں نظر آنے والی گاڑی میرے گھر پر ہے، وہ گاڑی اصل ہے اور ہم بھی اصل لوگ ہیں۔حلیم عادل شیخ نے ویڈیو سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلحہ شرجیل میمن لہرا رہا تھا، اس وقت حلیم عادل کو دہشت گرد بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے یہ حکمران معاشی دہشت گرد ہیں، مجھے ڈیڑھ ماہ جیل میں بھیجا گیا۔