ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

منگل 6 اپریل 2021 23:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2021ء) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ اسلام آباد میں آندھی کی رفتار65 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ لاہور،راولپنڈی، چکوال،اٹک، جہلم، سرگودھا، گجرات میں بھی مزید بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ، پشاور، مردان سمیت کئی علاقوں میں رات کو مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔