پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہیں.روسی وزیرخارجہ
لاہور اور کراچی کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر میں روس دلچسپی رکھتا ہے اور معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد فوری طور پر کام شروع کیا جا سکتا ہے. سرگئی لا روف
میاں محمد ندیم
بدھ 7 اپریل 2021
15:23
(جاری ہے)
روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ساتھ مذاکرات میں’ ’خفیہ سیاسی معاملات‘ ‘پر بھی بات کی ہے انہوں نے اس حوالے سے تفصیلات تو نہیں بتائیں البتہ یہ کہا کہ مذاکرات کے دوران انہوں نے پاکستان بھارت تعلقات کی بحالی پر بھی بات چیت کی ہے. سرگئی لا روف بھارت سے ہو کر پاکستان آئے ہیں روسی وزیر خارجہ بھارت کا دورہ کرنے کے بعد گذشتہ روز دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے خیال رہے کہ یہ کسی بھی روسی وزیر خارجہ کا ایک دہائی کے بعد پہلا دورہ ہے سرگئی لاروف نے کہا کہ لاہور اور کراچی کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر میں روس دلچسپی رکھتا ہے اور معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد فوری طور پر کام شروع کیا جا سکتا ہے. اس موقعے پر پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہشت گردی اور دفاعی معاملات پر بھی روس کے ساتھ باہمی تعاون پر بات چیت ہوئی ہے اور مذاکرات کے دوران بھارت کے ساتھ معاملات اور کشمیر کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی. شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ روس کے ساتھ ایک نئے دور کا آغاز ہے اور ہم روس کے ساتھ اعتماد کا تعلق قائم کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ روس خطے میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرے گا انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ نارتھ ساﺅتھ گیس پائپ لائن کے منصوبے پر بھی کام ہو رہا ہے پریس کانفرنس کے دوران روسی وزیر خارجہ نے اسرائیل اور فلسطین کے مابین سہولت کار کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی تناﺅ کو فلسطینی ریاست کے قیام میں رکاوٹ نہیں ہونا چاہیے انہوں نے کہاکہ ہم فلسطین اور اسرائیل کے مابین مذاکرات کے لیے سہولت کاری مہیا کرنے کو تیار ہیں. انہوں نے بتایا کہ پاکستانی وزیر خارجہ سے ان کی مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، یمن، شام اور افغانستان کے تنازعات پر بھی بات ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں افغانستان میں ابتر ہوتی سلامتی کی صورت حال پر تحفظات ہیں مشرقی افغانستان میں صورت حال خراب ہے ہم افغان امن عمل میں حمایت جاری رکھیں گے. سرگئی لاروف نے روس کے پاکستان کے ساتھ دفاعی معاملات پر بات چیت کرتے ہوئے دہشت گردی کی عفریت سے نمٹنے میں پاکستانی فوج کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف پاکستان کو عسکری ساز و سامان مہیا کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری مشترکہ عسکری مشقیں جاری رہنی چاہییں روسی وزیر خارجہ نے صحافیوں سے گفتگو میں امریکہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ امریکہ خطے میں منقسم حکمت عملی اپنائے ہوئے ہے جو عدم استحکام کا باعث بن رہی ہے. ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روس کا صحت کا نظام منظم ہے کورونا وائرس کے خلاف سپتنک ویکسین کارآمد بھی ہے اور پاکستانیوں میں مقبولیت بھی حاصل کرچکی ہے اس لیے کوشش ہے کہ روس کے ساتھ مل کر سپتنک ویکسین کی مقامی پروڈکشن کی جائے تاکہ پاکستان کی ساری آبادی اس سے مستفید ہوسکے. دوسری جانب روسی وزیر خارجہ نے اس حوالے سے بتایا کہ روس سپتنک ویکسین کی 50 ہزار خوراکیں بھیج چکا ہے اور مزید ڈیڑھ لاکھ بھیجے گا پریس کانفرنس کے دوران روسی اور پاکستانی وزیر خارجہ ملاقات سے مطمئن نظر آئے روسی وزیر خارجہ اختتام پر کہا کہ وہ اس دورے اور ہونے والے مذاکرات سے مطمئن ہیں.
مزید اہم خبریں
-
خطے میں جنگ کے شعلے بجھانے اور امن کے قیام کیلئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شب وروز ایک کر دیئے
-
ہمارے اہلکار سے غلطی ہوئی، ہم غمگین ہیں ہم معذرت خواہ ہیں
-
فیلڈمارشل نے پاکستان کو دنیا کے ورلڈآرڈر میں لا کھڑا کیا، دنیا لیڈروں پر بھروسہ کرتی ہے گیڈروں پر نہیں
-
امریکی نائب صدر کا ایران پر پابندیوں میں نرمی، 300ارب ڈالرز کے فنڈز کی فراہمی کا عندیہ
-
لاہور میں رواں سال کے دوران 2383 موٹر سائیکلیں چوری
-
محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
-
ملک کی برآمدات میں کمی اور درآمدات میں مسلسل اضافہ ہونا جعلی حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے
-
محرم الحرام میں حکومت پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر میں ایک ہی طرز پر ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی جائیں
-
امریکا ایران معاہدہ، پاکستان اور ایران کا گیس پائپ لائن منصوبہ فعال ہونے کا امکان
-
ایران امریکہ جنگ بندی بڑی کامیابی ہے، آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد حکومت پٹرول کی قیمتوں کو کم کرے
-
امریکا ایران معاہدہ کس ملک میں ہو گا؟ ممکنہ مقام کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا گندم ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.