
"مومن مردوں سے کہو کہ اپنی نظریں بچا کر رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں"
جمائما خان کی جانب سے قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دے کر وزیراعظم عمران خان کے خواتین کے پردے سے متعلق بیان پر ردعمل
محمد علی
بدھ 7 اپریل 2021
21:49

I'm hoping this is a misquote/ mistranslation. The Imran I knew used to say, "Put a veil on the man's eyes not on the woman." https://t.co/NekU0QklnL
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) April 7, 2021
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں جمائما خان نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ عمران خان کے بیان کی غلط تشریح کی جا رہی ہے، کیونکہ میں جس عمران خان کو جانتی ہوں وہ کہتے تھے کہ مردوں کی آنکھوں پر پردہ ڈالنا چاہیئے۔ اس موقع پر جمائما خان نے قرآن پاک کی آیت کا بھی حوالہ دیا اور لکھا، "مومن مردوں سے کہو کہ اپنی نظریں بچا کر رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں"۔
(جاری ہے)
دوسری جانب انسانی حقوق کی کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کا پردہ کے فروغ اور شرم و حیا کے اسلامی اصولوں کے نفاذ سے متعلق بیان کی مزمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کی کمیشن نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے جنسی زیادتی کو فحاشی سے جوڑنے کی مذمت کرتے ہیں۔
کمیشن نے کہا کہ وزیر اعظم کےاس تاثرکی بھی مذمت کرتےہیں کہ پردےسےجنسی زیادتی رک جائیگی۔کمیشن نے اعلامیے میں کہا کہ وزیراعظم کا بیان مجرموں کےبجائےجنسی زیادتی کے متاثرین کو موردِ الزام ٹھہراتا ہے۔جنسی زیادتی کے متاثرین کو موردِ الزام ٹھہرانا اُن کی آوازکو دبانا ہےانسانی حقوق کی کمیشن نے کہا کہ بیان سے وزیر اعظم نے جنسی زیادتی کا دفاع کرنے والوں کو شہہ دی۔ایک عوامی لیڈر کا یہ رویہ ناقابلِ قبول ہےوزیر اعظم کےجنسی زیادتی سےمتعلق بیان پرحقوقِ نسواں سمیت وکلا تنظیموں نے بھی مذمتی ریمارکس دئیے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ فحاشی کے خاتمے کیلئے طیب اردوان کو کہہ کر ترکی کے ڈرامے پاکستان میں لے کر آیا ہوں۔ وہ اتوار کو براہ راست فون کالز کے ذریعے عوام کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ حیدرآباد سے ایک شہری کے سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم تیزی سے پھیل رہے ہیں اور جتنے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں صورتحال اس سے کہیں زیادہ سنگین ہے، ہم نے اس حوالہ سے سخت قانون سازی کی ہے لیکن جس طرح کرپشن صرف قانون بنانے سے ختم نہیں ہو گی اسی طرح جنسی جرائم کے خلاف بھی پورے معاشرے کو مل کر لڑنا ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب معاشرے میں فحاشی بڑھ جائے تو اس کا اثر سامنے آتا ہے، اسلام نے اسی لئے پردے کا تصور دیا ہے، فحاشی بڑھنے سے خاندانی نظام متاثر ہوا ہے، یورپ میں طلاق کی شرح 70 فیصد ہو چکی ہے، بالی وڈ نے ہالی وڈ کی پیروی کی جس کی وجہ سے دہلی کو ’’ریپ کیپٹل‘‘ کہا جاتا ہے۔ اسلام میں پردے کا تصور خاندانی نظام کے تحفظ کیلئے ہے، موبائل فون کے ذریعے بچوں کی ہر طرح کے مواد تک رسائی ہے، ہمیں اپنے معاشرے کو مغربی اور بھارتی ڈراموں اور فلموں کے برے اثرات سے بچانا ہے، میں طیب اردوان کو کہہ کر ترکی کے ڈرامے پاکستان میں لے کر آیا ہوں، ہمارے فلمساز اور ڈرامہ نگار کہتے تھے کہ وہ جو کچھ دکھا رہے ہیں لوگ وہی دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اب ترکی کے جو ڈرامے دکھائے جا رہے ہیں وہ بہت مقبول ہیں۔مزید اہم خبریں
-
میاں چنوں، بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے شہید غلام سعید کی لاش گھر پہنچنے پر والد بھی صدمے سے چل بسے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے دوحہ میں مذاکرات بدستور بے نتیجہ
-
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 کے خلاف ریفررنس‘اپوزیشن اور حکومتی اتحا د کی مذکراتی کمیٹی قائم
-
شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے کی تردید
-
امریکی اپیل کورٹ نے خالد شیخ محمد کا پلی بارگین معاہدہ منسوخ کر دیا
-
ایران کا ایک بیلسٹک میزائل قطر میں امریکی فضائی اڈے العدید ایئر بیس پر گرا تھا. پینٹاگون
-
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا ادارہ امراض قلب کراچی میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار
-
مودی سرکار کیلئے ایک اور دھچکہ؛ برازیل نے بھارت سے آکاش میزائل کی خریداری روک دی
-
خواتین کی شرکت میں اضافہ پاکستان کی معیشت کومستحکم کر رہاہے.ویلتھ پاک
-
ٹی بلز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا.اسٹیٹ بینک
-
ٹیکس اور مالی معاملات سے متعلق تمام آئینی درخواستوں کی سماعت اور فیصلہ ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے بجائے ڈویژن بنچ کرے گا. نیشنل جوڈیشل کمیٹی
-
مون سون بارشوں کا طوفانی سپیل، ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں ، ندی نالوں میں طغیانی، فیڈر بند ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.