راچی،پورٹ قاسم بندر گاہ کے مرکزی گیٹ کے قریب آئل ٹینکر کے نیچے سے آئل ٹینکر کے ڈرائیور کی لاش برآمد

جمعرات 8 اپریل 2021 00:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2021ء) پورٹ قاسم بندر گاہ کے مرکزی گیٹ کے قریب آئل ٹینکر کے نیچے سے آئل ٹینکر کے ڈرائیور کی لاش ملی ہے جسے تشدد کرنے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بن قاسم ٹاؤن تھانے کی حدودپورٹ قاسم بندر گاہ کے مرکزی گیٹ کے قریب آئل ٹینکر نمبر ایل جی ای735 کے نیچے سے تشدد زدہ لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لینے کے بعد جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتول کی شناخت 44 سالہ اعظم علی ولد پیر محمد کے نام سے کرلی گئی ،مقتول کا آبائی تعلق شیخوپورہ سے تھا ، ایس ایچ او بن قاسم ٹاؤن عمران آفریدی کے مطابق جس آئل ٹینکر کے نیچے سے مقتول کی لاش ملی،مقتول اسی آئل ٹینکر کا ڈرائیور تھا اور مقتول کو تشدد کرنے کے بعد اس کی قمیض سے اس کا گلا گھونٹ کرقتل کیا گیا ہے ، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس نے واقعے کی مزیدتحقیقات شروع کردی ہیں