آئی ایم ایف کا اسٹیٹ بینک کو مزید خودمختاری دینے کا مطالبہ
ڈالر کو مارکیٹ ریٹ پر رکھا جائے، انسداد منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ کے پلان پرعملدرآمد کیا جائے، مزید ٹیکس مراعات جاری نہ کرنے کی شرط پرعمل نہیں ہوا۔ آئی ایم ایف کی پاکستان کے دوسرے تا پانچویں جائزہ مشن کی رپورٹ
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 8 اپریل 2021
19:16
(جاری ہے)
ڈالر کا مارکیٹ ریٹ ضروری ہے۔
پاکستان میں حالیہ اقدامات کے باعث توانائی شعبہ کے واجبات کو قابو کیا گیا۔ سرکاری اداروں میں بہترگورننس اور شفافیت کے اقدامات کرنا ہوں گی۔ انسداد منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے ایکشن پلان پرعمل درآمد کیا جائے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے قرض پروگرام کے بیشتر اہداف پر عملدرآمد کیا۔ پاکستان ٹیکسوں وصولیوں میں اضافے کے اقدامات کررہا ہے۔ کورونا کی وجہ سے پاکستان نے 3 اہداف پر تاخیر سے عمل درآمد کیا۔ جنرل سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفارمز پر عملدرآمد میں تاخیر ہوئی۔ اسی طرح دوسرے اہداف ایف اےٹی ایف کے ایکشن پلان پر عملدرآمد میں بھی تاخیر ہوئی۔ تیسرے اہداف بی آئی ایس پی کے مستحقین کے ڈیٹا بیس کواپ ڈیٹ کرنے میں تاخیر ہوئی۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان نے دواسٹرکچرل بینچ مارکس پر عملدرآمد نہیں کیا۔ پاکستان نے مزید ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نہ دینے کی شرط پرعملدرآمد نہیں کیا۔ پاکستان نے مزید ٹیکس مراعات جاری نہ کرنے کی شرط پر عملدرآمد نہیں کیا۔ پاکستان کا 2020-21 میں بجٹ خسارہ 7.1 فیصد تک رہے گا۔ رواں سال قرضوں اور واجبات کی شرح جی ڈی پی کے 92.9 فیصد تک رہے گی۔ بیرونی قرضوں کا حجم جی ڈی پی کا 42.1 فیصد تک رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قبائلی اضلاع میں فوجی آپریشن کے وقت بھی ایسا بدترین کرفیو نہیں دیکھا جیسا مریم صفدر کی جعلی حکومت نے لاہور میں لگایا
-
پنجاب حکومت ہر چیز کو مِس ہینڈل کرتی ہے، انہوں نے سہیل آفریدی کو پنجاب میں بلاوجہ ہیرو بنا دیا
-
فریال تالپورکی ہدایت پر پروفیسر پر تشددکے ملزم نے ضمانت حاصل کرلی
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی دورہ لاہور مکمل کرنے کے بعد سیالکوٹ پہنچ گئے
-
پی ٹی آئی کے ایک لیڈر نے کہا استخارہ کیا ہے‘وزیراعظم ہاﺅس جانا ٹھیک نہیں. رانا ثناءاللہ
-
جلوس اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کی تیاری میں ہوں تو دہشت گرد کیوں شامل نہیں ہوں گے؟ . رانا ثناءاللہ
-
مریم نواز کے سرکاری جہاز کے استعمال کو خواہ مخواہ ایشو بنایا جارہا ہے. رانا ثناءاللہ
-
پمز ہسپتال کی نرسری سے نومولود بچہ اغوا کرنے کی کوشش‘تین خواتین گرفتار
-
اگر حکومت کوشش کرے تو 80 روپے کی پیٹرولیم لیوی کم کرکے عوام کو ریلیف دیا سکتا ہے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ کردیا
-
وزیراعلیٰ کے پی کی سٹریٹ موومنٹ عوامی حمایت سے محروم ہے.عظمیٰ بخاری
-
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 10 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے اضافے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.