
حکومت نے بجلی3 روپے 34 پیسے مہنگی کرنے یقین دہانی کرائی، آئی ایم ایف
پہلے مرحلے میں بجلی ایک روپے95 پیسے مہنگی ہوگی، دوسرے مرحلے میں بجلی مزید ایک روپے 63 پیسے مہنگی ہوگی، حالیہ اقدامات سے توانائی شعبہ کے واجبات کو قابو کیا گیا۔ آئی ایم ایف کی جائزہ مشن رپورٹ
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 8 اپریل 2021
20:12

(جاری ہے)
ڈالر کا مارکیٹ ریٹ ضروری ہے۔ آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے بعد جاری کردہ پانچویں جائزہ رپورٹ میں کہا کہ حکومت نے بجلی 3 روپے 34 پیسے مہنگی کرنے یقین دہانی کرائی۔
پہلے مرحلے میں ایک روپے 95 پیسے بجلی مہنگی ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں بجلی مزید ایک روپے 63 پیسے مہنگی ہوگی۔ پاکستان میں حالیہ اقدامات کے باعث توانائی شعبہ کے واجبات کو قابو کیا گیا۔ سرکاری اداروں میں بہترگورننس اور شفافیت کے اقدامات کرنا ہوں گی۔ انسداد منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے ایکشن پلان پرعمل درآمد کیا جائے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے قرض پروگرام کے بیشتر اہداف پر عملدرآمد کیا۔ پاکستان ٹیکسوں وصولیوں میں اضافے کے اقدامات کررہا ہے۔ کورونا کی وجہ سے پاکستان نے 3 اہداف پر تاخیر سے عمل درآمد کیا۔ جنرل سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفارمز پر عملدرآمد میں تاخیر ہوئی۔ اسی طرح دوسرے اہداف ایف اےٹی ایف کے ایکشن پلان پر عملدرآمد میں بھی تاخیر ہوئی۔ تیسرے اہداف بی آئی ایس پی کے مستحقین کے ڈیٹا بیس کواپ ڈیٹ کرنے میں تاخیر ہوئی۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان نے دواسٹرکچرل بینچ مارکس پر عملدرآمد نہیں کیا۔ پاکستان نے مزید ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نہ دینے کی شرط پرعملدرآمد نہیں کیا۔ پاکستان نے مزید ٹیکس مراعات جاری نہ کرنے کی شرط پر عملدرآمد نہیں کیا۔ پاکستان کا 2020-21 میں بجٹ خسارہ 7.1 فیصد تک رہے گا۔ رواں سال قرضوں اور واجبات کی شرح جی ڈی پی کے 92.9 فیصد تک رہے گی۔ بیرونی قرضوں کا حجم جی ڈی پی کا 42.1 فیصد تک رہے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.