کراچی میں نام نہاد دو نمبر سیاسی جماعتیں سرگرم ہیں،خرم شیرزمان

کراچی میں وفاقی حکومت نے مجموعی طور پر 9 ارب 90 کروڑ خرچ کیے گئے ،یہ رقم ایم این ایز کی ذریعے خرچ کیے گئے،پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 10 اپریل 2021 23:29

کراچی میں نام نہاد دو نمبر سیاسی جماعتیں سرگرم ہیں،خرم شیرزمان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2021ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ کراچی میں نام نہاد دو نمبر سیاسی جماعتیں سرگرم ہیں، وفاقی حکومت نے 9 ارب 90 کروڑ روپے کی لاگت سے کراچی بھرمیں ترقیاتی کام کرائے ہیں، سندھ سندھ حکومت نے کراچی کو نظر انداز کیا اورکرونا ویکسین پر بھی سیاست کی، کراچی کی ترقی کے لیے وزیراعظم سنجیدہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف کے رہنماؤں نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی جمال صدیقی، فہیم خان، سمیر میر شیخ، گوہر خٹک سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ قبل ازیں آل پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کراچی کے صدرخرم شیرزمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے دوستوں نے پارٹی میں شمولیت اختیارکی ہے ان کا خیرمقدم کرتے ہیں، بہت ساری 2 نمبر سیاسی جماعتیں کراچی میں سرگرم ہیں کراچی میں وفاق کی جانب سے مجموعی طور پر 9 ارب 90 کروڑ خرچ کیے گئے ،یہ رقم ایم این ایز کی ذریعے خرچ کیے گئے، گلشن اقبال، گلستان جوہر میٹرو ول، اورنگی، بلدیہ سائٹ میں ترقیاتی کام کروائے گئے، کیماڑی، صدر، گارڈن، سول لائن میں کام کروائے گئے، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، سرجانی میں کام کروائے گئے، کورنگی میں لانڈھی، شاہ فیصل، ماڈل کالونی میں ترقیاتی کام کروایا، اسٹریٹ لائٹس، پارکس، سڑکیں بنوائیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ کے سی آر، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 6 فلائی اوورز بنائے،وزیراعظم عمران خان کے تحت کراچی کو 50 فائر ٹینڈرز دیے گئے، کراچی کے 3 بڑے نالوں کو صاف کیا گیا کرونا کی لہر کو وزیراعظم نے اپنی مثبت پالیسی کے ذریعے کنٹرول کیا، سندھ حکومت نے کراچی کو نظر انداز کیا۔ سندھ حکومت نے ویکسین پر بھی سیاست کی، انہیں شرم آنی چاہیے ،میں مشکور ہوں اور ہماری تنظیم مشکور ہے وزیراعظم کی۔

وزیراعظم نے ایم این ایز پر اعتماد کیا، بلدیہ کے لوگ ہم سے خوش ہیں، فیصل واڈا نے بلدیہ کی سڑکوں کو مکمل کیا۔ یہ دو نمبر سیاستدانوں سے کراچی کے عوام ہوشیار رہیں۔ بلدیہ کے عوام سے گزارش ہے ان سے پوچھیں بلدیہ فیکٹری حادثہ تھا یا دہشتگردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعہ عوام کو رمضان پیکج دیا عوام یوٹیلیٹی اسٹور کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور مستفید ہوں۔

تحریک انصاف میں شمولیت کرنے پر تمام شرکائ کاخیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کو سمجھ آگیا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں عمران خان اہم کردار ادا کررہا ہے ہم پاکستانی ہیں اور اور تمام زبانیں ایک ہیں۔ ایم این اے فہیم خان نے کہاکہ کراچی میں پہلی بار ہر گلی میں کام کیا جارہا ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سیوریج کا مسئلہ ہو یا سڑکوں کا معاملہ، کراچی کے ترقی پر وزیراعظم سنجیدہ ہیں۔ صوبائی اسمبلی میں صوبائی اراکین اور قومی اسمبلی میں ہم کراچی کے لیے آواز اٹھائیں گی