جہانگیرترین اور باقی ارکان پی ٹی آئی کو چھوڑ کرکہیں نہیں جارہے، شیخ رشید

عمران خان کا بیانیہ ہر چور کا احتساب کرنا ہے، شہزاد اکبر کیخلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے، عمران خان کا بیانیہ ہر چور کا احتساب کرنا ہے، پنجاب میں عثمان بزدار کا قلعہ مضبوط ہے۔ وزیرداخلہ کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 11 اپریل 2021 13:40

جہانگیرترین اور باقی ارکان پی ٹی آئی کو چھوڑ کرکہیں نہیں جارہے، شیخ ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اپریل2021ء) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جہانگیرترین اور باقی ارکان پی ٹی آئی کو چھوڑ کرکہیں نہیں جارہے، عمران خان کا بیانیہ ہر چور کا احتساب کرنا ہے، شہزاد اکبر کیخلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے، عمران خان کا بیانیہ ہر چور کا احتساب کرنا ہے، پنجاب میں عثمان بزدار کا قلعہ مضبوط ہے۔ انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ پرسوئس اکاؤنٹس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایف آئی اے میں کئی سالوں سے براجمان لوگوں کو کسی اور جگہ بھیجا جائے گا، عمران خان نے کہا کہ بھارت سے چینی کپاس سمیت ہر معاملے پر بات کشمیر ایشو حل ہونے پر ہوگی۔

کراچی والوں کو زیادہ تر آٹا، چینی اور گھی کے معاملات کو شہزاد اکبر اور مہنگائی کو وزیراعظم خود دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کی کوشش ہوگی کہ رمضان میں مہنگائی پر کنٹرول کریں گے۔ ہماری خوش نصیبی ہے ہمیں ایسی اپوزیشن ملی ہے، اپوزیشن خود جوتیوں میں دال بانٹ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا بیانیہ ہے کہ ہر چور کا احتساب ہوگا، عمران خان چوکیدار کا کردار ادا کرے گا، عمران خان کا بیانیہ نہیں پیٹا، اسجد ملہی نے جتنے ووٹ لیے یہ ثبوت ہے عمران خان کا بیانیہ زندہ ہے، ڈسکہ الیکشن ایسا ہے جو 50دنوں میں دوبار ہوا ہے، 12ہزار ووٹوں سے ہاریں ہیں، تحریک انصاف ہار کر بھی جیت گئی ہے، کیونکہ جمہوریت جیتی ہے، جمہوریت کا فیصلہ قبول کرنا ہے۔

لوگوں نے پہلے سے بھی زیادہ ووٹ دیے ہیں۔شانگلہ کے قریب جن 18 لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، ستمبر2011 کے لاپتا ہوئے تھے۔ اس وقت طالبان کا دور تھا، 16 لاشیں ملی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عظیم فوج ہے، کسی کا رویہ نہیں بدلا، ٹڈی دل ہو، زلزلہ، این سی اوسی ، سرحدوں پر جان دینی ہو، میں جس جگہ بھی گیا ہوں، ہر جگہ شہیدوں کی داستان ہے، شکر کریں اللہ نے پاکستان کو عظیم فوج دی ہے، فوج کی ملک کے دشمن پر نظریں ہیں، ان کا نعرہ ہے منتخب حکومت کے ساتھ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، عدالتیں کھلی ہیں، ایک بات کہہ سکتا ہوں مجھے چینی کے معاملات کا علم نہیں، تحریک انصاف کو چھوڑ کر یہ لوگ نہیں جائیں گے،عثمان بزدار مضبوط ہے، عمران خان ان کے ساتھ کھڑا ہے، عمران خان نے تمام مافیا کو للکارا ہوا ہے، کپاس، چینی آٹے سارے مافیا کیخلاف لڑ رہا ہے۔اسی طرح میں اور فروغ نسیم ممبر ہیں اگر کسی کو ای سی ایل میں ڈالا ہے تو مجھے علم نہیں۔