مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کے مابین ٹیلی فونک رابطہ
رمضان کے بعد تحریک، ضمنی الیکشن میں حکومت کی غیر مقبولیت پر تفصیلی مشاورت کی گئی
سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 اپریل 2021 11:53
(جاری ہے)
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی طرف سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہیں ہونی چاہئیے۔
ن لیگ کے تاحیات قائد کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی اپنے بیان کی وضاحت کر چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا پی ڈی ایم کو متحد رکھنے کے لیے پیپلز پارٹی کی قیادت سے بھی رابطے میں ہوں۔ خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پی ڈی ایم سے استعفوں کے بعد سے ہی مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مابین رابطوں میں مزید تیزی آئی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اے این پی کی علیحدگی کے بعد رہنماؤں کو واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا تھا ۔ گروپ ایڈمن احسن اقبال نے چار رہنماؤں کو واٹس ایپ گروپ سے بے دخل کیا۔ مسلم لیگ ن نے بھی پیپلز پارٹی کے خلاف سخت رویہ اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔ مسلم لیگ ن نے بلاول بھٹو کی جانب سے نوٹس پھاڑنے کے عمل پر پارٹی رہنماؤں کو سخت ردعمل دینے کی ہدایت کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے بغیر حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا فیصلہ اورپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کر کے پیپلزپارٹی کو گڈ بائی کہنے کے تجویز دینے پر غورشروع کردیا گیا تھا ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی جانب سے موصول ہونے والا شوکاز نوٹس بھی پھاڑ یا تھا جس کے بعد سے پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم جماعتوں کے مابین اختلافات مزید بڑھ گئے اور پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.