
علما کرام ایسے معاشرے کے قیام کیلئے اپنی جدوجہد تیز کریں جس میں مساوات، خوشحالی، امن اور رواداری ہو ، سردار مسعود خان
علما نے تحریک پاکستان ،تحریک آزادی کشمیر میں شاندار کردار ادا کرنے کیساتھ کرونا کی حالیہ وبا ،دیگر قومی بحرانوں میں ہمیشہ قائدانہ کردار ادا کیا جس پر ہمیں ہمیشہ فخر رہیگا، صدر آزاد کشمیر
ہفتہ 24 اپریل 2021 15:46

(جاری ہے)
یہ بات انہوں نے ایوان صدر مظفرآباد میں مختلف مکاتب فکر کے علما کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
افطار ڈنر میں ممتاز عالم دین اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مفتی کفایت حسین نقوی، مفتی محمد ابراہیم، جمعیت علمائے اسلام آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل مولانا امتیاز عباسی، جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانا دانیال شہاب مدنی، سیکرٹری امور دینیہ ڈاکٹر محمد ادریس عباسی سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ علما کرام دشمنوں کے پھیلائے ہوئے اس پروپیگنڈے کا توڑ کریں جس میں اسلام کو انتہا پسندی کا مذہب بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسا انتہا پسند مذہب ہے کہ گزشتہ پندرہ بیس سالوں میں لاکھوں مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا اور ان کو مارنے والے امن پسند اور مرنے والے انتہا پسند کہلاتے ہیں۔ یہ سب کچھ طاقتور میڈیا اور پروپیگنڈے کے ذریعے کیا جا رہا ہے تاکہ مسلمانوں کو ظالم، انتہا پسند اور تشدد پسند بنا کر پیش کیا جائے اور مغربی معاشروں میں اسلام کے پھیلاؤ کو روکا جائے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ علما کرام دور جدید کے چیلنجوں کو سامنے رکھتے ہوئے مسلمانوں کی رہنمائی کریں اور اسلام کے سیاسی اور اقتصادی نظام کے خد و خال کو نمایاں کر کے پیش کریں تاکہ مسلمان نوجوان جو اسلام کا احیا چاہتے ہیں انہیں اپنے مقصد میں کامیابی اور دنیا کو آزادی، امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنایا جا سکے۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ علما کرام اس بات کو بھی نمایاں کریں کہ ہم سب مسلمان ایک امت کا حصہ ہیں اور امت ایک خاندان اور جسد واحد کی مانند ہوتی جس کے کسی ایک حصہ میں درد پورے جسم میں اضطراب و بے سکونی پیدا کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے فلاحی معاشرے کے بلند اصولوں کو اپنا کر آج کئی مغربی ممالک ترقی و خوشحالی کے اعلیٰ مدارج حاصل کر چکے ہیں۔ ان معاشروں میں عوام سے ٹیکس حاصل کر کے عوام کو تعلیم، صحت اور سماجی تحفظ مہیا کیا جاتا جس سے معاشرے میں سکون اور توازن پیدا ہوتا ہے۔ صدر سردار مسعود خان نے علما کرام پر زور دیا کہ وہ ماضی کی طرح اب بھی عوام الناس کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تعلیم و ترغیب دیں تاکہ اس وبا سے کامیابی کے ساتھ نکلا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.