امت مسلمہ مصائب و مشکلات کے تلخ دور سے گزر رہی ہے،سراج الحق
مسلمانوں کو اجتماعی اور انفرادی معاملات میں قرآن و سنت کے دامن کو مضبوطی سے پکڑنے کی ضرورت ہے، سودی معیشت اور ظالم اور کرپٹ حکمران پاکستان کے مسائل کے ذمہ دارہیں، مسلمانوں کو آگے بڑھنے کے لیے علم اور حلم کا راستہ اپنانا ہو گا،امیر جماعت اسلامی
جمعہ 7 مئی 2021 23:40
(جاری ہے)
تاجر، دکاندار ملاوٹ سے توبہ کریں اور اللہ کی رضا کی خاطر اپنے منافع کو کم کریں۔
غریبوں اور یتیموں کا خیال رکھنے کی ذمہ داری ہر مسلمان پر عائد ہوتی ہے۔ ایک فلاحی معاشرہ کی تشکیل کے لیے ہر فرد کو اپنا حصہ ادا کرنا ہو گا۔ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے۔ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ سے خصوصی توبہ استغفار کیا جائے۔ کرونا کی وبا نے انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا، نجات کے لیے رجوع الی اللہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامع مسجد منصورہ میں خطبہ جمعة الوداع دیتے ہوئے کیا۔امیر جماعت اسلامی نے حریت کانفرنس کے ممتاز رہنما اشرف صحرائی، جو گزشتہ دنوں بھارتی فوج کی قید میں شہید ہو گئے، کے لیے خصوصی دعا کراتے ہوئے کشمیریوں کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور اس عہد کا اعادہ کیا کہ جماعت اسلامی اور اسلامیان پاکستان آخری دم تک کشمیرکاز کے لیے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کوئی ظالم ظلم اور جبر کے ذریعے کسی قوم کو نہیں دبا سکتا۔ غم کی رات طویل ضرور ہے مگر ایک دن صبح روشن ہو گی اور کشمیر بھارت کے قبضہ سے آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ انھوں نے اس موقع پر فلسطینی مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعا کرائی اور ان کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ نہتے فلسطینی نوجوانوں نے آزادی اور قبلہ اول کے تحفظ کے لیے قربانیوں کی ایک تاریخ رقم کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل فلسطینی عوام کے لیے دھڑکتے ہیں اور وہ ہمیشہ اپنے فلسطینی بھائیوں، بزرگوں، مائوں، بہنوں اور بیٹوں کی جدوجہد کا ساتھ دیتے رہیں گے۔سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو صالح اور نیک قیادت کی ضرورت ہے۔ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے اس خطہ پاک کو سازشی عناصر نے جغرافیائی اور نظریاتی نقصان پہنچانے کی کوششیں کیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو متحد ہو کر ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہو گی۔ لوگوں کو ایثار، قربانی اور سادگی کو اپنانا ہو گا۔ انفرادی اور اجتماعی معاملات میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ نوجوان قرآن کو سمجھیں اور اس کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچائیں۔ مسلمانوں کو ہی انسانیت کی رہنمائی کرنی ہے۔ اسلام امن اور محبت کا دین ہے۔ اسلام صلہ رحمی کی تلقین کرتا ہے۔ اسلام مسلمانوں میں جذبہ ایثار کو بیدار کرتا ہے۔ انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ عید سادگی سے منائیں۔ کرونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے۔ صحت اللہ تعالیٰ کا عظیم تحفہ ہے اس کی ہر صورت حفاظت کرنی چاہیے۔ انھوں نے کرونا وبا سے نجات کے لیے بھی دعا کرائی اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ کی بھرپور نصرت اور رحمت کے طلبگار بنیں۔مزید اہم خبریں
-
شادی سے انکار پر والدین نے 17 سالہ بیٹی کو مبینہ تشدد کے بعد زندہ جلا کر مارڈالا
-
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا مطالبہ
-
ملک کے دور دراز علاقوں میں 2 نئے پاسپورٹ دفاتر قائم
-
کبھی نہیں چاہوں گا گورنر ہاؤس سازش کا حصہ بنے، فیصل کریم کنڈی
-
سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہوں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے، بلاول بھٹو
-
غزہ بھر میں دوبارہ لڑائی شروع، اقوام متحدہ کی ’فوری جنگ بندی‘ کی اپیل
-
خیبر پختونخوا میں سات سال میں سوا سو سے زائد ٹرانس جینڈر افراد قتل
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں، عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ
-
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں احتجاجی مظاہرے، پولیس افسر ہلاک
-
پہلا ڈریسڈن انٹرنیشنل پیس پرائز بعد از مرگ ناوالنی کے لیے
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.