پیپلزپارٹی کا عید کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

آئی ایم سے نئے اہداف کے بعد پارلیمنٹ کے سامنے بجٹ پیش کر نا فضول ہے، میاں رضا ربانی

ہفتہ 8 مئی 2021 17:56

پیپلزپارٹی کا عید کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے آئی ایم ایف سے معاہدے پر عیدالفطر کے بعد پارلیمنٹ کا مشترلہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ۔آئی ایم سے نئے اہداف کے بعد پارلیمنٹ کے سامنے بجٹ پیش کر نا فضول ہے ۔ اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سا بق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی زیر التواء تیسری،چوتھی،پانچویں نظر ثانی کو نمٹا دیا حکومت کے نئے آقا آئی ایم ایف نے حکومت کا دعویٰ بے نقاب کر دیا حکومت نے پی ٹی آئی ایم ایف معاہدے پر دوبارہ مزاکرات کا دعویٰ کیا تھا معاہدے کو ٹی آر او سے متعلق ابہام کو ختم ہونا چا ہیے ، نئے معاہدے کے تحت آئی ایم ایف نے پا کستان کیلئے نئے ریونیو اہداف رکھے ہیں آئی ایم سے نئے اہداف کے بعد پارلیمنٹ کے سامنے بجٹ پیش کر نا فضول ہے ، آئی ایم ایف نے زراعت، ادویات پر ٹیکس استثنا ختم کرنے کی تجویز د ی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کہ حکومت ترقیاتی اخراجات میں اضافے کر رہی ہے جبکہ نئی شرائط میں ترقیاتی اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے آئی ایم ایف سے معاہدے کا اعلان کیا گیا نہ پارلیمنٹ کے سامنے رکھا گیا آئی ایف سے معاہدے پر عید کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے ۔