پاکستان اور سعودی عرب انتہا پسندی کے خاتمے اور اعتدال کے ابلاغ کے پابند ہیں، شا ہ محمو د قریشی

دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے پرعزم ہیں، پاک سعودیہ تعلقات تاریخی، اسٹریٹجک اور ایک دوسرے پر اعتماد پر مبنی ہیں، انٹرویو

اتوار 9 مئی 2021 12:10

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2021ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب انتہا پسندی کے خاتمے اور اعتدال کے ابلاغ کے پابند ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کودیئے گئے انٹر ویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے پرعزم ہیں، پاک سعودیہ تعلقات تاریخی، اسٹریٹجک اور ایک دوسرے پر اعتماد پر مبنی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ سعودی پاکستان رابطہ کونسل دونوں ملکوں کو اعلیٰ سطح پر زیادہ قریب کرے گی، سعودی عرب پاکستان کے بنیادی ڈھانچے پر 500 ملین ڈالر کا سرمایہ لگائے گا۔ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب انتہا پسندی کے خاتمے اور اعتدال کے ابلاغ کے پابند ہیں، کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی کہ اسلام کو انتہا پسندمذہب کے طور پر پیش کرے۔