سرکاری نرخنامہ کے خلاف کارروائیاں ، تقریبا تین لاکھ روپے کے جرمانے عائد

بدھ 12 مئی 2021 22:16

کراچی۔12مئی  (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12مئی 2021ء ) :انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی کرنے پر 87 گراں فروشوں پر تقریبا 3 لاکھ روپے جرمانے عائد کئے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق کمشنر کراچی نوید احمدشیخ کی ہدایت پر نائز منا فع خوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ اشیاء کی دستیابی یقینی بنائیں اور مہنگائی کی روک تھام میں اپنی ذمہ داری پوری کریں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پھل فروش، دودھ فروش، ،سبزی، مرغی کریانہ ، گوشت ، آٹا، بیکری سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا ء کی قیمتوں میں سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کرنے پرشہر کے مختلف اضلاع میں 87 گراں فروشوں پر2لاکھ84 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا ۔ تفصٰلات کے مطابق ضلع جنوبی میں 28 وسطی میں24، ملیر میں19 کورنگی میں 6اور کیما ڑی میں10منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔  20مرغی فروشوں پر 62 ہزار،16 دودھ فروشوں پر69 ہزار،14پھل فروشوں پر15 ہزار، 10 سبزی والوں پر13 ہزار، 12کریانہ والوں پر 73 ہزار، 5بیکری والوں پر25 ہزار اور6 آٹے کے دکانداروں پر 7ہزارپانچ سوروپے جرمانے عائد کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :