مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ،سید حسن مرتضی

جمعہ 28 مئی 2021 23:32

ِپتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2021ء) پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کوئی ایسا روڈ میپ نہیں دے سکی جس سے ملک میں بہتری آ ئے ۔ مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور غریب بے بس عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پتوکی میں ڈسٹرکٹ صدر پی پی پی قصور سید طارق رضا کاظمی ایڈووکیٹ کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

سید حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ چوہدری نثار کے ساتھ مخصوص طبقہ ایوان میں آ یا ، چوہدری نثار نے 3سال تک اسمبلی میں نہ آ کر عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی ۔مزید کہا کہ پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہے اور آ ئندہ 2023کے الیکشن میں پیپلزپارٹی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں جیت کر حکومت بنائے گی ۔