کراچی،اے وی ایل سی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو موٹرسائیکل چور ملزمان کوگرفتارکر لئے،مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

ہفتہ 29 مئی 2021 00:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2021ء) اے وی ایل سی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو موٹرسائیکل چور ملزمان کوگرفتارکرکے مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمدکرلیں۔

(جاری ہے)

اے وی ایل سی پولیس کے مطابق گرفتارملزمان میں عبدالخالق ولد عبدالحمید سومرو اور شیراز ولد محمد علی شامل ہیں،ملزم عبدالخالق کو سی سی ٹی وی میں شاہراہ فیصل کے علاقے سے موٹر سائیکل چوری کرتے دیکھا جاسکتا ہے،ملزم شیراز علی کو اورنگی ٹاون تھانے کے علاقے سے موٹر سائیکل چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیاہے،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

متعلقہ عنوان :