عدالتی حکم کے باوجود گٹکے ماوے کی فروخت،آئی جی سندھ ،کمشنر کراچی اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

ہفتہ 29 مئی 2021 18:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2021ء) سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود گٹکے ماوے کی فروخت بند نہ کرانے کا معاملے پر آئی جی سندھ،کمشنر کراچی،ایس ایس پی کورنگی و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود گٹکے ماوے کی فروخت بند نہ کرانے کا معاملے پر آئی جی سندھ،کمشنر کراچی،ایس ایس پی کورنگی و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی درخواست مزمل ممتاز ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے اگست 2019 میں گٹکے ماوے کی فروخت پر پابندی عائد کرکہ کاروائی کا حکم دیا تھا کورنگی میں گٹکا ماوا آسانی سے اب بھی دستیاب ہے لیکن پولیس شکایت کے باوجود کاروائی نہیں کررہی ہے پولیس عوام مفاد کے معاملے میں گٹکے ماوے اور دیگر نقصان دہ اشیا کی فروخت پر قابو پانے ناکام ہے گٹکا مافیا درخواست گزار کو قتل اور اغوا کرنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں درخواست گزار کو تحفوظ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کء کاروائی کا حکم دیا جائے۔