Live Updates

پیپلز پارٹی اور اے این پی کی غیر موجودگی میں پی ڈی ایم نا مکمل رہے گا،سعید غنی

پی ڈی ایم کو تقسیم کا شکار تو خود ن لیگ اور جے یو آئی ایف کررہی ہیں،وزیرتعلیم سندھ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 31 مئی 2021 23:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2021ء) سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کی غیر موجودگی میں پی ڈی ایم نا مکمل رہے گا، پی ڈی ایم کو تقسیم کا شکار تو خود ن لیگ اور جے یو آئی ایف کررہی ہیں۔میڈیا سے بات چیت کے دوران سعید غنی نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کسی سیاسی جماعت کے ماتحت نہیں ہے کہ اس کو شوکاز نوٹس دیا جائے، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن سمیت کسی سیاسی جماعت کو کسی دوسری پارٹی پر رائے یا فیصلہ مسلط کرنے کا اختیار نہیں، پیپلز پارٹی اور اے این پی کی غیر موجودگی میں پی ڈی ایم نا مکمل رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ دونوں سیاسی جماعتوں کے بغیر ہونے والے اجلاس کی کوئی حیثیت نہیں، پی ڈی ایم میں شامل دونوں جماعتوں کو پہلے پیپلز پارٹی سے معذرت کرنا ہوگی، اپوزیشن کی تقسیم پر پہلے دن سے موقف تھا کہ اسکا فائدہ پی ٹی آئی حکومت کو ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے اگر اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کی جانب سے سنجیدہ کوشش ہوئی تو پیپلز پارٹی پیچھے نہیں رہے گی، پیپلز پارٹی کی کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، آصف زرداری کو علالت کے باعث ضمانت ملی، اگر ڈیل ہوتی تو کیا خورشید شاہ بغیر کسی جرم کے قید میں ہوتی ، فریال تالپور کے کیس جو قانونی طور پر سندھ منتقل ہونا تھے اس میں روڑے اٹکائے جاتی ۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف علاج کے لئے باہر چلے گئے مگر ڈیل کی بات نہیں کی گئی، شہباز شریف، مریم نواز اور شہباز کی ضمانتیں ہوئیں مگر ڈیل کی بات نہیں ہوتی۔ آصف زرداری جو حقیقتاً بیمار ہیں نے واضح کہا ہے کہ وہ اس حکومت کو علاج کے لئے باہر جانے کی دخواست نہیں دیں گے۔صوبائی وزیرتعلیم نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو ایسے پی ڈی ایم کے ایسے اجلاس میں نوٹس دیا گیا جس میں پیپلزپارٹی کی نمائندگی ہی نہیں تھی، پی ڈی ایم کو تقسیم کا شکار تو خود ن لیگ اور جے یو آئی ایف کررہی ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات