پاکستانی مسافروں سمیت 7 ملکوں پر پابندی برقرار، دبئی سول ایوی ایشن کا ہدایت نامہ جاری

جمعہ 4 جون 2021 23:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2021ء) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے دبئی سول ایوی ایشن حکام نے پاکستانی مسافروں سمیت 7 ملکوں پر پابندی برقرار رکھی ہے۔دبئی سول ایوی ایشن حکام نے سفری پابندی کا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

پابندی والے ممالک میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائجیریا، جنوبی افریقہ شامل ہیں، تمام ایئر لائنز کو متعلقہ ملکوں سے آنے والے مسافروں کو بورڈنگ جاری کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا کہ 14 دن کیلئے پابندی والے ممالک سے آنے والے مسافروں کو دبئی یا ٹرانزٹ کیلئے بورڈنگ کارڈ جاری نہ کیا جائے، خلاف ورزی میں ملوث ایئر لائنز کو جرمانہ کیا جائے گا یا فضائی آپریشن کے حوالے سے کارروائی کی جائے گی۔