آئندہ آنے والا بجٹ عوام دشمن بجٹ ہوگا جس میں عوام کے لئے کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا‘ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

اتوار 6 جون 2021 12:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ آئندہ آنے والا بجٹ عوام دشمن بجٹ ہوگا جس میں عوام کے لئے کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا بلکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے اربوں روپے کے ٹیکسسز لگانے کی مکمل تیاری کر لی گئی ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے حلقہ این اے 91 سے سابق لیگی ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اس عوام دشمن بجٹ کو نامنظور کروائیں گی انہوں کہا کہ اس نکمی نااہل ووٹ چور حکومت نے اس ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا جس کے باعث ملکی سالمیت بھی داؤ پر لگا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاسپورٹ کو عزت دلوانے والوں نے دنیا میں رسوا کرکے رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے عوام مہنگائی کی سونامی کے آگے بلبلا اٹھے ہیں لیکن یہ حکمران جعلی اعشاریہ دکھا کر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں عوام ان کی ڈرامے بازیوں کو سمجھ چکے ہیں ان کی معاشی استحاکام کی قلعی اعلی عدلیہ کے چیف نے کھول کر رکھ دی ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لئے بھی آئی ایم ایف سے قرضہ لیا جاتا ہے یہ اس سیلیکٹیڈ حکومت کا معاشی استحکام۔

آئے روز اس کرپٹ حکومت کے بڑے بڑے سیلیکنڈلز سامنے آرہے ہیں اور نیب ان سیکینڈلز پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اقتدار میں ان تمام میگا سیکینڈلز میں ہوئی لوٹ مار کا حساب لے گی اور اس مہنگائی خان کا کڑا احتساب کرے گی۔