میں اور میرے بیٹے نے کسی سے کوئی ریلیف نہیں لیا ، جہانگیر ترین

عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کی جبکہ ایف آئی اے نے ہمارے موقف کی تائید کی ، گفتگو

جمعہ 11 جون 2021 22:19

میں اور میرے  بیٹے نے کسی سے کوئی ریلیف نہیں لیا ، جہانگیر ترین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ انہیں ایف آئی اے کی جانب سے فراہم کئے گئے ریلیف کا بجٹ کی منظوری سے کوئی تعلق نہیں گزشتہ روز عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کے بیٹے نے کسی سے کوئی ریلیف نہیں لیا انہیں عدالت سے ریلیف ملا ہے وہ گزشتہ 10 ماہ سے قانونی کا سامنا کر رہے ہیں اور انہوں نے قانونی لڑائی لڑتے ہوئے عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کی جبکہ ایف آئی اے نے ہمارے موقف کی تائید کی ہے۔