قوم سے جو تبدیلی کے وعدے کئے تھے وہ وفاقی بجٹ میں پورے ہوئے ہیں،حلیم عادل شیخ

بجٹ پر پوری قوم اور ہم سب خوش ہیں۔ اس بجٹ پرصرف ملک دشمن اپوزیشن والے ماتم منا رہے ہیں،پریس کانفرنس

ہفتہ 12 جون 2021 18:06

قوم سے جو تبدیلی کے وعدے کئے تھے وہ وفاقی بجٹ میں پورے ہوئے ہیں،حلیم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم نے قوم سے جو تبدیلی کے وعدے کئے تھے وہ وفاقی بجٹ میں پورے ہوئے ہیں۔کرونا کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا گیا ہے،بجٹ پر پوری قوم اور ہم سب خوش ہیں۔ اس بجٹ پرصرف ملک دشمن اپوزیشن والے ماتم منا رہے ہیں۔وہ ہفتہ کو سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

ان کے ہمراہ پارلیمانی لیڈر بلال غفا،رکن سندھ اسمبلی دعابھٹو،شاہنوازجدون،کیو محمد حاکم اورودیگر رہنما بھی موجود تھے۔حلیم عادل شیخ نے کہا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مارچ میں 25 فیصد اضافہ ہوا تھا آج بجٹ میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،موجودہ بجٹ میں40 فیصد ترقیاتی فنڈ میں اضافہ کیا ہے،10 فیصد تنخواہوں پنشن میں اضافہ کیا گیا ہے،بئنکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس ختم کر دیا ہے،الیکٹرانک گاڑیوں پر ٹیکس کم کر کی1 فیصد کردیا،کسٹم ڈیوٹی 11فیصد سے 3 فیصد کر دی،800 سی سی گاڑیوں پر ڈیوٹی ختم،چھوٹی گاڑیوں میں تین لاکھ تک کمی،مزدور کی اجرت 20000 ہوگی،بجٹ میں احساس پروگرام کے لئے 260 ارب روپے مختص، مستحق گھرانے کو 5 لاکھ بلاسود قرضہ ملے گا، کسان کو 2 لاکھ روپے قرضہ ملے گا،20 لاکھ تک گھر کے لئے بغیر سود قرضے،بجلی، گئس، کھانے،پینے،کی اشیاء میں سبسڈی دی گئی ہے جو خوش آئند ہے، 964 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں، کراچی ٹرانسمشن پلان 739 ارب کا اعلان کیا گیا ہے،سندھ کے باقی 14 اضلاع کیلئی444ارب مختص،107 سندھ کے منصوبے مکمل ہونگے،سندھ میں بجلی، تعلیم،زراعت،اسپورٹس پر توجہ دی جائیگی،این ایف سے ایوارڈ کے تحت سندھ کو 848 ارب روپے، مختلف شعبوں کے لیے سبسڈی کی مد میں 682 ارب روپے مختص،جو رواں مالی سال کے مقابلے میں 226 فیصد زیادہ ہے،سندھ منصوبوں کے لئے، پانچ ہزار ملین روپے ہم نے ڈیم کے لئے رکھے ہیں،کے فور کے لئے 15 ارب رکھے گئے ہیں،گرین لائن رپیڈ کے لئے دوبہزار نوسو 89 ملین رکھے گئے،ڈرینج سسٹم کے لئے سو ملین،دھابے جی کیلئے 8 سو ملین،6 ہزار 29 ملین آن گوئنگ منصوبوں کے لئے،نئے منصوبوں کے لئے 3ہزار 2سو 4 ملین رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ کے حکمرانوں کی13سالہ کارکردگی صفرہے،اللہ پاک کی مدد ہوئی ہے،جی ڈی پی گروتھ آگے چلی گئی،بیس ارب ڈالر کا کرنٹ اکائونٹ خساراتھا،آج آٹھ سوارب ڈالر پلس ہیں،کسٹم ڈیوٹی کم کردی گئی ہے،ٹریکٹرزکی خریداری پربلاسود قرضہ ملے گا،ہرگھرانے کوہنری تعلیم دی جائے گی،کویت کاویزہ کھل گیا ہے،تعلیمی نظام کوٹھیک کریں گے،موبال فون کی تین منٹ کی کال پرکوئی ٹیکس نہیں، وفاقی بجیٹ میں عوام کو مکمل رiلیف دیا گیا ہی.حلیم عادل شیخ نے مزید کہا ویکسین ہماری ایکسپوسینٹر ہمارا ڈاکٹرز اور نرسز سندھ حکومت کی ہیں، یہ وہاں جاکر تصویریں کھچوا رہے ہیں، 2008سے 2013تک پیپلزپارٹی کی حکومت تھی پھران کے چاچوکی حکومت تھی،انہوں نے مردم شماری ٹھیک کیوں نہیں کروائی ، پیپلزپارٹی والے 13 سالوں میں سندھ کا بجیٹ کھا گئے ہیں،سندھ کے اسکول، اسپتالیں تباہ ہیں، عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں