انتخابات میں دھاندلی کو روکنے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ ضروری ہے‘نوید شر یف

اپوزیشن کی جماعتیں صاف و شفاف انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے ‘ ایڈوائزمنسٹری اوورسیز

پیر 14 جون 2021 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) ایڈوائزمنسٹری اوورسیز، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نوید شر یف نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کو روکنے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ ضروری ہے،عوام کی منتخب حکومت کوعوام سے مسترد شدہ اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں اپوزیشن انتشار کا شکار ہے، اپوزیشن کی جماعتیں صاف و شفاف انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ بلاو ل بھٹو زرداری اپنے والے والد کے دور حکومت کے پانچ سال گزرجانے کی خرابیوں کو قوم کے سامنے رکھے اورچھوٹے اوربڑے بھائی کی کرپشن کی وجہ سے ہونے والی مہنگائی پر بھی بات کریں،سندھ میں بھوک سے ہلاک ہونیو الے غریبوں کی بات بھی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے اصل چہرے عوام میں بے نقاب ہو چکے ہیں اور دونوں جماعتیں اپنی سیاسی بقا کے لئے ہاتھ پاں مار رہی ہیں، موجودہ حکومت نے عوام کو کسی بھی مرحلہ پر دھوکے میں نہیں رکھا اور نہ ہی سابقہ حکومتوں کی طرح بے بنیاد دعوے کئے ہیں بلکہ حقائق کی روشنی میں ہمیشہ عملی عوامی خدمت کی ہے۔