جوہری ہتھیاروں میں کمی رک گئی اور ہتھیار جدید ترہوگئے، سپری

اس وقت دنیا بھر میں فعال اور قابل استعمال جوہری ہتھیاروں کی کل تعداد9380 سے 9620 کے درمیان ہے،بیان

پیر 14 جون 2021 12:49

جوہری ہتھیاروں میں کمی رک گئی اور ہتھیار جدید ترہوگئے، سپری
سٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) سویڈن میں قائم ادارے سپری نے کہا ہے کہ 1990 کی دہائی سے دنیا بھر میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں کمی کا جو رجحان جاری تھا، وہ رک گیا ہے بلکہ اس میں اضافے کے اشارے مل رہے ہیں۔ اس وقت دنیا بھر میں فعال اور قابل استعمال جوہری ہتھیاروں کی کل تعداد نو ہزار تین سو اسی سے نو ہزار چھ سو بیس کے درمیان ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس رپورٹ میں کہاگیاکہ امریکا، روس، برطانیہ، فرانس، چین، بھارت، پاکستان، اسرائیل اور شمالی کوریا کے پاس سن 2021 کے آغاز پر تیرہ ہزار اسی ایٹم بم تھے۔ سپری کے مطابق اس تعداد میں اپنی مدت پوری کر چکے ہتھیار شامل ہیں۔ ادارے کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا بھر میں فعال اور قابل استعمال جوہری ہتھیاروں کی کل تعداد نو ہزار تین سو اسی سے نو ہزار چھ سو بیس کے درمیان ہے۔