خورشید عالم صدیقی کے انتقال پرپاکستان ہاکی فیڈرزیشن کا اظہار تعزیت

پیر 14 جون 2021 15:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) اولمپین اصلاح الدین صدیقی کے بھائی خورشید عالم صدیقی کے انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ سمیت ہاکی اولمپیئنز کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اولمپین اصلاح الدین صدیقی کے بھائی خورشید عالم صدیقی مختصر علالت کے بعد کراچی میں علی الصبح انتقال کرگئے۔

خورشید عالم صدیقی مرحوم نیشنل بینک میں اے وی پی کے عہدہ پر فائز تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم کے انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ،چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظورحسین جونیئر،ممبران اولمپیئن کلیم اللہ، اولمپیئن خالد حمید،اولمپیئن ایاز محمود،اولمپیئن خالد حمید،اولمپیئن ناصر علی،اولمپیئن وسیم فیروز، ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید، ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم، کوچز قومی ہاکی ٹیم اولمپین سمیر حسین، رانا ظہیر احمد، اجمل خان لودھی، نپنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر،سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رمضان جمالی،کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ہدایت اللہ صدر کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن سید ظاہر شاہ، بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد ستی، خازن پاکستان ہاکی فیڈریشن محمد اخلاق عثمانی نے مرحوم کیانتقال پرے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔