کوئٹہ میں بارودی سرنگ کے حملے میں ایف سی کے 4 جوان شہید ہوگئے

شہداء میں ایف سی کا جے سی اوبھی شامل ہے،سکیورٹی اہلکار کوئٹہ مارگٹ مائنز کی سکیورٹی پر تعینات تھے،ایف سی کی ٹیم پر حملہ بارودی سرنگ بچھا کر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 جون 2021 18:25

کوئٹہ میں بارودی سرنگ کے حملے میں ایف سی کے 4 جوان شہید ہوگئے
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2021ء) کوئٹہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں جونیئرکمیشنڈآفیسر سمیت ایف سی کے 4 جوان شہید ہوگئے، سکیورٹی اہلکار کوئٹہ مارگٹ مائنز کی سکیورٹی پر تعینات تھے،ایف سی کی ٹیم پر حملہ بارودی سرنگ بچھا کر کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے علاقے میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا، حملے میں جونیئرکمیشنڈآفیسر سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

شہداء میں ایف سی کا جے سی اوبھی شامل ہے، سکیورٹی اہلکار کوئٹہ مارگٹ مائنز کی سکیورٹی پر تعینات تھے۔ایف سی کی ٹیم پر حملہ بارودی سرنگ بچھا کر کیا گیا، ایف سی کی گاڑی مارگٹ روڈ پر بارودی سرنگ کا نشانہ بنی۔ بزدلانہ دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والوں میں صوبیدار سردار علی خان، سپاہی مصدف حسین،شہداء میں سپاہی محمد انوراور سپاہی اویس شامل ہیں ، ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن شروع کردیا ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بلوچستان میں قربانیوں سے حاصل امن کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔ سکیورٹی فورسز ہر طرح کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، سکیورٹی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیں گی۔