Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو اربوں روپے کااوور ڈرافٹ اور نامکمل ترقیاتی منصوبے ورثے میں ملے‘عثمان بزدار

پنجاب کا نئے مالی سال کا بجٹ تاریخ ساز ہے ،بجٹ میںعوام کے لئے خوشخبریاں ہیں، ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے

پیر 14 جون 2021 20:36

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو اربوں روپے کااوور ڈرافٹ اور نامکمل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو اربوں روپے کااوور ڈرافٹ اور نامکمل ترقیاتی منصوبے ورثے میں ملے۔

(جاری ہے)

آج کا بجٹ صوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دے گا- ترقی کے نئے دور میں خوشحالی کے ثمرات سے ہر طبقہ مستفید ہوگا-پنجاب کا نئے مالی سال کا بجٹ تاریخ ساز ہے، بجٹ میںعوام کے لئے خوشخبریاں ہیں- ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ ہو گا- کورونا کے معاشی اثرات سے نمٹنے کیلئے ٹیکس ریلیف دیا گیا ہی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ بجٹ آسانی سے منظور ہو جائے گا- اپوزیشن منتشر اور ایک دوسرے کے دست و گریبان ہی-نا اہل ، ناکام اور نالائق اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں - اپوزیشن ٹولے کا حکومت کے اچھے کاموں پر تنقید برائے تنقید کرنا ان کا وطیرہ ہے - بجٹ میں صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے حقیقت پسندانہ اہداف مقرر کئے گئے ہیں -اپوزیشن پورا زور بھی لگا لے، اس بجٹ پر تنقید برائے تنقید نہیںکر سکے گی-انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ بجٹ عوام دو ست ، کاشتکار دوست، ملازم دوست ، صنعتکار دوست ، محنت کش دوست اور غریب دوست بجٹ ہی-

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات