
پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی جانب سے شہباز شریف پر نازیبا جملے کسنے کی ویڈيو سامنے آگئی
قومی اسمبلی ميں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مجید نیازی اور علی امین گنڈا پور آج بجٹ پر بحث کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف پر طنز اور جملے کستے ہوئے نظر آئے
دانش احمد انصاری
پیر 14 جون 2021
22:18

(جاری ہے)
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وفاقی وزير علی امین گنڈا پور اس انداز سے لطف اندوز ہورہے ہيں۔ اس سے قبل 11 جون کو بجٹ اجلاس میں بھی مجید نیازی نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر نازیبا جملے کسے تھے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حکومتی رکن قومی اسمبلی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
اسی طرح پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عاصمہ حدید کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی خاتون رہنما کو منہ چھڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ گذشتہ سے پیوستہ روز قومی اسمبلی میں نئے مالیاتی سال کا بجٹ پیش کیا گیا تھا۔اس دوران جہاں اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا وہیں حکومتی اراکین اسمبلی کی جانب سے بھی اپوزیشن رہنماؤں کو جواب دیا گیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں اپوزیشن کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ایک ویڈیو میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عاصمہ حدید کو منہ چھڑاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل خبروں کے مطابق عاصمہ حدید کی ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب وہ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کو دیکھ کر منہ چھڑا رہی تھیں۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد عاصمہ حدید پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ ۔اس کے علاوہ ایک اور ویڈیو میں پی ٹی آئی کے رہنما کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا الفاط استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ’ بلو رانی ‘ کہتے رہے،جبکہ سینئر حکومتی اراکین اسمبلی انہیں منع کرنے کی بجائے نعروں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ .سوشل میڈیا پر ان ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد حکومت پر سخت تنقید کی جا رہی ہے جب کہ صارفین نے وزیراعظم عمران خان سے ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ رہنماؤں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئیے۔بعض صارفین نے کہا کہ اپنی ناکامی ایسی حرکات کر کے چھپائی نہیں جا سکتی۔
مزید اہم خبریں
-
کسانوں کے نقصان کا ازالہ نہ کیا تو فوڈ سکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
-
جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس
-
خلیفۃ الارض کی ذمہ داریاں ادا کرنے کےلئے ہمیں خود کو قرآن وسنت سے جوڑنا ہوگا،معرفت کا راستہ علم کےذریعے طے کیا جاسکتا ہے،وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کومصنوعی ذہانت پر مبنی وسائل تک ذاتی رسائی فراہم کرے گا، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات
-
سیلاب متاثرین کی بحالی اور ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا امکان
-
جو نئی پالیسی بن رہی ہے اس کے تحت دہشتگردوں کا ملک کے اندر ،باہر پورا بندوبست کیا جائیگا‘ رانا ثنا اللہ
-
بانی پی ٹی آئی کے میڈیا بیانات پر پابندی ختم کرنے کے لیے درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
امریکہ کو ڈاک کی ترسیل بند ہونے سے ملکی براۤمدات متاثر ہونے کا خدشہ
-
بھارتی وزیراعظم کا 75و اں جنم دن ، جدید دنیا کا ہٹلر اور عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیاجارہا ہے،سیاسی تجزیہ کار
-
خضدار میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خارجی دہشتگرد ہلاک
-
شہباز شریف کی آج محمد بن سلمان سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.