موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ‘تر جمان پنجاب حکومت

پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا، مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی ‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

بدھ 16 جون 2021 12:09

موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ‘تر جمان پنجاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں،و طن عز یز میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں، پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا، مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کے اصل چہرے عوام میں بے نقاب ہو چکے ہیں اور دونوں جماعتیں اپنی سیاسی بقا کیلئے ہاتھ پاں مار رہی ہیں، موجودہ حکومت نے عوام کو کسی بھی مرحلہ پر دھوکے میں نہیں رکھا اور نہ ہی سابقہ حکومتوں کی طرح بے بنیاد دعوے کئے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے عوام دوست بجٹ نے اپوزیشن کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے اور وہ اسے پڑھے بغیر محض تنقید برائے تنقید کے تحت بے بنیاد واویلا کر رہے ہیں ۔ حقیقت میں اس بجٹ میں ہر شعبہ کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی فلاح و بہبود کی بنیاد رکھی گئی ہے جس کی مخالفت کرنے والے دراصل عوامی بہبود کی مخالفت کر رہے ہیں ۔