ملک کا اتنا نقصان 72 سالوں میں نہیں ہوا جتنا عمران نیازی کی حکومت نے اڑھائی سال میں کیا ‘احسان الحق باجوہ

غریب شخص کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہے لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں ان سب کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں

جمعرات 17 جون 2021 13:21

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) ملک کا اتنا نقصان 72 سالوں میں نہیں ہوا جتنا عمران نیازی کی حکومت نے اڑھائی سال میں کیا ہے حکمران کہتے ہیں کہ ہم چور تھے وہ اپنے گریبانوں میں جھانکیں کہ چور کون ہے اور چور کا ساتھی کون ہے ہم پر الزام تراشیاں کرکے حکمران عوام کی نظروں میں سچے نہیں ہوسکتے حکومت نے اڑھائی سال کے عرصہ میں ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری احسان الحق باجوہ نے کیا انہوں نے کہا کہ اب تو حال یہ ہے کہ ایک غریب شخص کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہے لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں ان سب کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں جنہوں نے عوام کو سوائے محرومیوں‘ پریشانیوں کے کچھ نہیں دیا انشائ اللہ عوام حکومت کیخلاف سڑکوں پر ہونگے عوام حکومت کیخلاف دھرنا بھی دینگے اور احتجاج بھی کرینگے چوہدری احسان الحق باجوہ نے کہا کہ عمران نیازی اور اسکی نالائق ٹیم نے ملک کو اندھیروں کی طرف دھکیل دیا ہے جس سے نکلنا اب ان کے بس کی بات نہیں ہے انشائ اللہ پی ڈی ایم کی قیادت ہی ملک کو ان اندھیروں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریگی۔