بھارتی صحافی نے پاکستان کو خطے میں سب سے سستا پٹرول فروخت کرنے والا ملک قرار دے دیا
جو پٹرول پاکستان میں 110 روپے کا ملتا ہی، وہی پٹرول بھارت میں 205 روپے فی لیٹر کی قیمت میں فروخت ہو رہا ہے: اشوک سوائن
محمد علی
جمعہ 18 جون 2021
22:35
جو پٹرول پاکستان میں 110 روپے کا ملتا ہی، وہی پٹرول بھارت میں 205 روپے فی لیٹر کی قیمت میں فروخت ہو رہا ہے۔ بھارت جنوبی ایشیاء میں سب سے مہنگا پٹرول فروخت کرنے والا ملک ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 2 روز قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔
(جاری ہے)
حکومت نے پٹرول فی لیٹر 2 روپے 13 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 3 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 1 روپیہ 89 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 79 پیسے مہنگا کر دیا۔
اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 55 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمے 79 روپے 68 پیسے، جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسے ہوگئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان اب بھی خطے میں سب سے سستا پٹرول فروخت کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، لیکن پاکستان میں حکومت نے ڈیڑھ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں۔ تاہم اب قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اب پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑیں گی۔ یہ بھی یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، اسی باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 1پیسہ کمی کا اعلان
-
وزیراعظم نے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی
-
پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش پر بھارت کے بگلیہار ڈیم کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے
-
آئینی ترامیم نے نظامِ انصاف کو کمزور کردیا، عمران خان کی قید سیاسی ہے انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے
-
ایل پی جی کی قیمت میں 31 پیسے کمی کا اعلان
-
ایران: نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کی گرتی صحت بارے تشویش
-
صحت کی سہولتوں اور طبی کارکنوں پر حملوں میں خطرناک اضافہ
-
افغان طالبان رجیم ایک پروپیگنڈا کے تحت پاکستان پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹا الزام لگا رہی ہے
-
معرکہ حق عوام، حکومت اورافواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے
-
حکومت نے 2030ء تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، مصطفی کمال
-
اسحق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، کرشنگ سیزن کے اختتام پر چینی کی پیداوار کا جائزہ لیا گیا
-
میوچل فنڈ کا شعبہ بچتوں کو متحرک کرنے، مالیاتی ثالثی کو مضبوط بنانے اور پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.