Live Updates

پارلیمنٹ لاجزکے کمرے سے پھندہ لگی لاش برآمد

مرنے والا اقلیتی ایم این اے لال چند کا ڈرائیور ہے، پولیس ذرائع

ہفتہ 19 جون 2021 14:36

پارلیمنٹ لاجزکے کمرے سے پھندہ لگی لاش برآمد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) پارلیمنٹ لاجزکے ایک کمرے سے پھندہ لگی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجزکے ایک کمرے سے پھندہ لگی لاش برآمد کی گئی ہے۔ لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی جس کی شناخت سنتوش کمارکے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والا شخص تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی لال چند کا ڈرائیوربتایا جاتا ہے۔دوسری جانب رکن قومی اسمبلی لال چند نے ڈرائیور کی خود کشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لال چند گزشتہ چارپانچ سال سے میرے پاس ڈرائیورتھا، ڈرائیور کا اپنا گھریلو تنازعہ تھا۔لال چند نے کہا کہ خودکشی سے قبل اس نے ایک ویڈیوبھی بنائی ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ میں اپنی بیوی اورساس سے تنگ آگیا ہوں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات