سرگودھا،4ملزمان گرفتار، 8 لاکھ روپے مالیت کے مویشی وناجائزاسلحہ برآمد

ہفتہ جون 16:40

سرگودھا،4ملزمان گرفتار، 8 لاکھ روپے مالیت کے مویشی وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر سمیع اللہ خان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر غضنفر علی ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے مویشی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان محمد حیات اور غلام مرتضیٰ کو گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزمان کے قبضہ سے 8 لاکھ روپے مالیت کی تین بھینس برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالک کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ ناجائزاسلحہ رکھنے پر ملزمان محمد عرفان سے پسٹل30بور اور عرفان علی سے پسٹل30بور برآمد کرکے ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :