کرونا وائرس سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد بڑھ کر 16 ہزار 528 تک پہنچ گئی

ہفتہ 19 جون 2021 22:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) کرونا وائرس سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد بڑھ کر 16 ہزار 528 تک پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے صحت کے شعبے میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ورکرز کی تعداد سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مجموعی تعداد ساڑھے سولہ ہزار سے بھی تجاوز کر گئی۔ذرائع وزارت صحت نے بتایا ہے کہ شعبے کے متاثرین میں ڈاکٹرز کی تعداد 9 ہزار 874 ہے، 2 ہزار 357 نرسز اب تک وائرس سے متاثر ہو چکی ہیں، جب کہ متاثرہ ہیلتھ اسٹاف کی تعداد 4 ہزار 297 ہے۔

ملک میں تاحال 162 ہیلتھ ورکرز کرونا سے انتقال کر چکے ہیں، 291 ہیلتھ ورکرز گھر، اور 14 ورکرز اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ملک میں 16 ہزار 61 ہیلتھ ورکرز کرونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا سے متاثرہ، اور انتقال کرنے والے بیش تر ہیلتھ ورکرز کا تعلق سندھ سے ہے، سندھ میں 5 ہزار 819 ہیلتھ ورکرز کرونا پازیٹو ہیں، اور 56 انتقال کر چکے ہیں۔

پنجاب میں 3 ہزار 477 ہیلتھ ورکرز کرونا پازیٹو ہیں اور 29 انتقال کر چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں 3 ہزار 941 ہیلتھ ورکرز کرونا پازیٹو ہیں اور 43 انتقال کر چکے ہیں، اسلام آباد میں 1 ہزار 508 ہیلتھ ورکرز کرونا پازیٹو ہیں اور 13 انتقال کر چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 231 ہیلتھ ورکرز کرونا پازیٹو ہو چکے ہیں اور 3 کا انتقال ہوا، بلوچستان میں 826 ہیلتھ ورکرز پازیٹو ہوئے اور 9 انتقال کر چکے ہیں، جب کہ آزاد کشمیر میں 726 ہیلتھ ورکرز کرونا پازیٹو ہوئے، اور 9 انتقال کر چکے ہیں۔