شاہ محمود قریشی کی 65ویں سالگرہ کل منگل کو منائی جائے گی

پیر 21 جون 2021 20:25

شاہ محمود قریشی کی 65ویں سالگرہ کل منگل کو منائی جائے گی
ِجہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی 65ویں سالگرہ 22جون منگل کو منائی جائے گی اس سلسلے میں جہانیاں ،ٹھٹھہ صادق آباد،ملتان سمیت مختلف شہروں میں ان کے مریدین کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں مخدوم شاہ محمود قریشی کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔

جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کے اہم سیاسی و مذہبی گھرانے سے تعلق رکھنے والے مخدوم شاہ محمود قریشی22جون 1956ء کو پیدا ہوئے وہ جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت میں پنجاب کے گورنر مخدوم سجاد حسین قریشی کے فرزند ہیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی نی1985ء سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیاوہ ملتان سے ایم پی اے منتخب ہو کر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں نواز شریف کی صوبائی کابینہ میںبطور وزیر خزانہ شامل ہو گئے۔

(جاری ہے)

1993ء کے عام انتخابات کے موقع پر وہ پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے ایم این اے منتخب ہوئے اور وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی کابینہ میں وزیر زراعت بنی2001ء میں وہ ملتان کے ضلع ناظم بنے فروری2008ء میں وہ جہانیاں سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور بعدازاں ملتان سے ایم این اے بنے اور مارچ2008ء میں وہ وزیر خارجہ بن گئے وہ9فروری2011ء وزیر خارجہ رہے نومبر 2011ء میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا وہ 27نومبر 2011کو پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے اور قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اور ملک کے وزیر خارجہ ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی ملتان میں درگاہ عالیہ بہائوالدین زکریا اور حضرت شاہ رکن عالم ؒ کے سجادہ نشین اور روحانی پیشوا بھی ہیں۔