پیپلزپارٹی چنیوٹ کے زیراہتمام بے نظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کی تقریب

پیر 21 جون 2021 20:53

پیپلزپارٹی چنیوٹ کے زیراہتمام بے نظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کی تقریب
چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی چنیوٹ کے زیر اہتمام قائد پاکستان پیپلز پارٹی وسابقہ وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 68ویں سالگرہ کا کیک پرنٹ میڈیا کلب میں کاٹا گیا ضلع بھر سے پارٹی کارکنان کی بھرپور شرکت تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی چنیوٹ کی طرف سے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 68ویں سالگرہ کے حوالے سے پرنٹ میڈیا کلب رجسٹرڈ چنیوٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سید علی رضا زیدی اور سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی پی چنیوٹ سید کلیم علی امیر شاہ تھے اس موقع پر سٹی صدر ملک فیضان علی ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد فیضان انصاری، تحصیل صدر لالیاں ذوالفقار احمد گوندل، جنرل سیکرٹری ملک اظہر ایڈووکیٹ، صدر پی وائی او ملک حسن علی، سینئر نائب صدر ملک قاسم علی دیگر رہنمائوںبدر منیر ایڈووکیٹ ،محمد خالد ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی موجود تھے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سید علی رضا زیدی، سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی پی و ضلعی جنرل سیکرٹری سید کلیم علی امیر شاہ، سٹی صدر ملک فیضان علی نے مشترکہ پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی پاکستان کیلئے لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے عدلیہ ، جمہوریت اور میڈیا کی آزادی کیلئے طویل جدوجہد کی ہمارے قائدین نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہم جمہوریت کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا میں قائد محترم بے نظیر بھٹو کی 68ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے شہر شہر گائوں گائوں پیپلز پارٹی کے جیالے اپنی قائد محترمہ کی سالگرہ منا رہے ہیں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے بلاول زرداری بھٹو پارٹی کی کمان کو بہتر انداز میں چلا رہے ہیں اور شہید محترمہ کے مشن کو آگے لیکر چل رہے ہیں آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے پریس کانفرنس کے اختتام پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا