منظم سازش کے تحت حیدرآباد کو بھی جرائم کی آماجگاہ میں تبدیل کردیا گیا،شاہد فراز

منگل 22 جون 2021 00:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے وائس چیئر مین شاہد فراز نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر اندرونِ سندھ سے آئے تاجربرادری کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ منظم سازش کے تحت کراچی کی طرح حیدرآباد کو بھی جرائم کی آماجگاہ میں تبدیل کردیا گیا جہا ں رزق حلال کمانا مشکل بنادیا گیا جبکہ جرائم پیشہ افراد مجرمانہ کارراوئیوںکیلئے آزاد گھومتے دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی عدم توجہ اور بے حسی کی سبب کراچی و حیدرآباد میں جرائم پیشہ افراد اور مافیاز کا مکمل کنٹرول ہے ،پانی کے ہائیڈنٹ سے لیکر گٹکا،ماوااسٹریٹ کرائم جیسا ہر غیر قانونی کام حکومتی سر پرستی میں بلاخوف و خطر جاری ہے جس کے خاتمے کیلئے غیر مقامی افراد کے تسلط ختم کرنا ناگزیر ہوچکاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی دنیا کا وہ واحد شہر ہے جہاںپولیس ، انتظامیہ حتیٰ کہ اقتدار کے ایوان تک میںباہرسے آئے لوگوں کو مسلط کردیا گیاجس کا مقصد سندھ کے شہری علاقوں میں بسنے والوں کو وسائل و اختیارات سے بے دخل کرکے مایوسی کے اندھیروں میں دھکیلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پولیس ، انتظامیہ اور اقتدار لوکل افراد کے ہاتھو ں میں ہوتا ہے کیونکہ لوکل افراد سے بہتر عوامی مسائل کا درد اور احساس کسی اور کو کیسے ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں آباد لوگوں کو احساس محرومی سے نجات اور اعتماد میں اضافے کیلئے پولیس میں مقامی افراد کی تعیناتی انتظامی امورمیں بہتری کیلئے اقتدارمیں افرادی اعتبار سے منصفانہ حصہ دینا ہوگا جب ہی کہی شہر میں امن وامان کا قیام یقینی بن سکتا ہی