وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا

7 نکاتی ایجنڈے میں پی آئی اے بورڈ چیئرمین کی تعیناتی‘ حکومتی اثاثوں کے عوض ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل اجارہ سکوک بانڈ کے اجرا‘اقتصادی رابط کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق سمیت اہم امور شامل ہیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 22 جون 2021 15:38

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جون ۔2021ء) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا ہے جس میں 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے کیا جائے گا پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کارپویشن لمیٹڈ بورڈ چیئرمین کی تعیناتی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے حکومتی اثاثوں کے عوض ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل اجارہ سکوک بانڈ جاری کرنے کا ایجنڈا بھی شامل ہے.

(جاری ہے)

بینکوں سے متعلقہ خصوصی کیسز کی انسپیکشن رپورٹ کابینہ اجلاس کو پیش کی جائے گی نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی اور کارٹلن ہوٹل کراچی کی زمین کے استعمال کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ممنوعہ بور لائسنسز کے اجراءکی منظوری دے گی اسلام آباد کی ماسٹر پلاننگ کیلئے قائم کمیشن میں ممبران کی تعیناتی اورلکسمبرگ کے ساتھ دوہری شہریت کے معاہدے کی منظوری کو بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے. پبلک پراپرٹی کیلئے اینکروچمنٹ بل 2021 اور سپریم کورٹ اسٹاف کیلئے اسلام آباد میں ہاﺅسنگ سوسائٹی کی منظوری پر بھی غور کیا جائے گا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سی ای او کی تعیناتی، سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی اور دیامر بھاشا ڈیم کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی.