قومی اسمبلی: متنازع قانون سازی پر مشاورت کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی
کمیٹی حکومتی اور اپوزیشن بنچوں کے اراکین پر مشتمل ہے‘کمیٹی اپنی سفارشات سپیکر کو بجھوائے گی
میاں محمد ندیم جمعرات 24 جون 2021 14:34
(جاری ہے)
اس کے علاوہ کمیٹی میں اتحادی جماعتوں سے خالد مقبول صدیقی اور خالد مگسی بھی رکن ہیں کمیٹی میں اپوزیشن سے شاہد خاقان عباسی، سردار ایاز صادق، رانا ثنا اللہ، شاہدہ اختر علی، نوید قمر، شازیہ مری اور آغا حسن بلوچ بھی شامل ہیں. واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں قومی اسمبلی میں حکومت نے ایک ہی روز میں ریکارڈ قانون سازی کرتے ہوئے والدین کے تحفظ کا آرڈیننس، حقوق جائیداد برائے خواتین کا بل، وفاقی دارالحکومت میں رفاہی اداروں کی رجسٹریشن کے بل سمیت دس قوانین کثرت رائے سے منظور کرلیا تھا حکومت کے اس اقدام پر اپوزیشن کی سخت تنقید پر سپیکر قومی اسمبلی نے قانون سازی کے حوالے سے کمیٹی کے تشکیل دینے کا وعدہ کیا تھا. بعد ازاں بجٹ پر بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا تھا کہ حالیہ دنوں میں ہونے والی قانون سازی آئین اور قانون سے متصادم ہے، ان میں کئی قانونی سقم ہیں شہباز شریف نے کہا تھا کہ ہم نے آواز اٹھائی لیکن توجہ نہیں دی گئی اور پھر سینیٹ میں جا کر اپوزیشن نے اپنا کردار ادا کیا. انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو مخاطب کرکے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیٹی بننی چاہیے جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس ضمن میں بات ہوچکی ہے، اس کی تحقیقاتی کمیٹی بنے گی جس میں دونوں بینچز کی جانب سے اراکین شامل ہوں گے اور قانون سازی کے عمل کا جائزہ لیں گے.
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.