اہم سیاسی شخصیات کی مسلم لیگ میں شمولیت خوش آئند ہے پارٹی مضبوط ہوگی‘خدیجہ فاروقی

چوہدری پرویز الٰہی کے وزارت اعلیٰ دور کے منصوبے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تھے عوام ان سے مستفید ہورہے ہیں

منگل 29 جون 2021 16:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2021ء) پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر خدیجہ عمر فاروقی ایم پی اے نے وہاڑی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 163 وہاڑی کی معروف سیاسی شخصیات ایوب بندیشہ، زاہد بندیشہ، اویس بندیشہ اور پیر یعقوب کھگہ کی پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہم شخصیات کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت سے پارٹی مضبوط فعال اور مستحکم ہوگی ۔

چوہدری پرویز الہٰی نے درست فرمایا ہے کہ ہر جماعت کی اپنی سیاست اور مقصد ہے، ہماری سیاست کا مقصد پاکستان کی ترقی اور عوام کی فلاح ہیپاکستان مسلم لیگ ہی پاکستان کی خالق جماعت ہے مسلم لیگ کے دروازے سب ساتھیوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں ہم نئے شامل ہونے والوں کا فراخدلی سے استقبال کرینگے ان کی شمولیت سے مسلم لیگ فعال و مضبوط ہوگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ شعبہ خواتین کی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

خدیجہ عمرفاروقی نے کہا کہ مسلم لیگ کے قائدین نے حوصلہ اور برداشت کی سیاست کو فروغ دیا ۔پاکستان مسلم لیگ کے دور کے منصوبے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تھے 1122ریسکیو سروس،میٹرک تک مفت تعلیم درستی کتابوں کی تقسیم و دیگر منصوبوں سے عوام آج تک ان سے مستفید ہورہے ہیں ۔ہم عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت کے ساتھ ملکر خدمات سرانجام دیتے رہینگے۔