عید پر گھی، چینی، آٹا اور سبزیوں کی قیمتوں میں منافع خوروں کیخلاف ایکشن کی ہدایت
ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف کارروائی کو یقینی بنائے، مہنگائی میں کمی کے اثرات کو ہر صورت عوام تک پہنچایا جائے۔ وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدات نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس
ثنااللہ ناگرہ
پیر 12 جولائی 2021
20:46
(جاری ہے)
وزیرخزانہ نے گھی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچائے جائیں، سبزیوں کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی ، عید پر گھی، چینی ، دالیں، گندم، ٹماٹر، پیاز ، ادرک، لہسن اور آلو ودیگر ضروری سبزیوں کی قیمتوں میں منافع خوری پر نظر رکھی جائے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ عید الاضحیٰ پر سبزیوں کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری کرنے کے خلاف کارروائی کی جائے، ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کےخلاف کارروائی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے ٹیکس اکٹھا کرنے سے متعلق ایف بی آر کو ہدایت کی کہ ایف بی آر ٹیکس بڑھانے کیلئے ریگولر اہداف یقینی بنائے، ٹیکس گزار کیلئے مراعات ہوں گی جبکہ ٹیکس چور کو سزا دی جائے گی۔دوسری جانب ادارہ شماریات نے 09 جولائی کو ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کیے جس کے تحت ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.07 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 12.28 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ایک ہفتے میں 23 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں ٹماٹر، لہسن ، آلو ، پیاز ، دال چنا، چینی، انڈے اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مہنگا ہوا۔ جبکہ ایک ہفتے میں 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی شہریوں کے 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد ویزے منسوخ کر دیے
-
لاہور ٹاؤن شپ پولیس کی حراست میں دو لڑکیوں کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹس موصول
-
غیر مانوس بستر پر سوتے وقت دماغ کا ایک حصہ کیوں جاگتا ہے؟
-
میر رضا کی شرٹ کا کیمیکل جانچ مکمل ‘ تیزاب کے شواہد مل گئے
-
لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے ایئر ہوسٹس آف لوڈ
-
رانا ثناء اللہ کی اتنی حیثیت ہی نہیں کہ وہ عمران خان سے ملاقات سے متعلق بات کر سکیں، جنید اکبر
-
باب المندب میں حوثیوں نے کارگو جہاز پر حملہ‘تین ہلاک
-
روالپنڈی میں اٹلی کے سفارت خانے کا جعلی نمائندہ گرفتار
-
ٹرمپ نے نیٹو سربراہی اجلاس سے واپسی پر امریکی فضائیہ کے طیارے میں خفیہ سفرکیا
-
پاکستان کی 10 ارب ڈالر کی درخواست، امریکہ کی سردمہری برقرار
-
امریکا ، اسرائیل کے شام سے مذاکرات کامیاب، شام میں خفیہ مقام پر موجود نیوکلیئر مواد جلد ہٹائے جانے کا امکان
-
صدر ٹرمپ نے ول شارف کو نیا اسسٹنٹ ٹو دی پریذیڈنٹ اور وائٹ ہاﺅس کونسل مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.