
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں (ستارہئ امتیاز) کو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرکے طو رپر بحال کر دیا
منگل 13 جولائی 2021 17:13

(جاری ہے)
واضح رہے کہ پروفیسرڈاکٹر اقراراحمد خاں ملک کے نامور زرعی سائنس دان ہیں جو قبل ازیں بھی یونیورسٹی کے وائس چانسلرکے طو رپر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں اور یونیورسٹی کی عالمی اور قومی درجہ بندی میں نمایاں بہتری انہی کی زیرقیادت ممکن ہوئی۔
ڈاکٹر اقراراحمد خاں ایک متنوع تعلیمی‘ تحقیقی اور انتظامی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہوئے قومی سطح پر زرعی پالیسی سازی میں اپنی منفرد پہچان رکھنے والے سائنس دان ہیں۔ ڈاکٹر اقراراحمد خاں ماضی قریب میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے زیراہتمام پنجاب کے ایگروایکولاجیکل زونز کو ازسرنوترتیب دینے کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے زرعی اجناس‘ پھل اور سبزیوں کیلئے پانی‘ درجہ حرارت‘ موسمیاتی حالات‘ بارش‘زمین کی ذرخیزی اور متعلقہ انڈسٹری فروغ دینے کے تناظر میں موزوں ترین علاقوں کی نشاندہی اپنی رپورٹ میں کر چکے ہیں۔علاوہ ازیں آلو کی PARS-70ورائٹی تخلیق کرنے کے ساتھ ساتھ بیج کے بغیر کنو کی بریڈنگ میں کلیدی کردار بھی ڈاکٹر اقراراحمد خاں کی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔ ڈاکٹر اقراراحمد خاں کو فرانسیسی حکومت نے تعلیم و تحقیق میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں فرنچ سول ایوارڈ سے بھی نواز رکھا ہے۔ڈاکٹر اقراراحمد خاں کی زیرنگرانی ماہرین کی ٹیم نے ملک کے طول و عرض میں موجود آموں کا سروے کرکے 10 ایسی ورائٹیوں کی نشاندہی کی جن کو فروغ دے کر آم پسند کرنیوالوں کو سال کے تقریبا ً8مہینے آم میسرآ سکتے ہیں۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے ادارہ یو ایس ایڈ کی معاونت سے یونیورسٹی میں سنٹر فار ایکسی لنس ایگریکلچر و فوڈ سیکورٹی کے قیام کا سہرا بھی ڈاکٹر اقراراحمد خاں کے سر ہے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
ایچ ای سی نے وزارت آئی ٹی، برٹش کونسل اوردیگرشراکت داروں کے تعاون سے بی ایس کمپیوٹرسائنس کا نیا نصاب 2025 تیارکرلیا
-
لاہور بورڈ کا انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان ، کامیابی کا مجموعی تناسب 53.77 فیصد رہا
-
تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کا انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان ،کامیابی کا تناسب 62.37 فیصد رہا
-
لیسکو میں سنگل فیز میٹرز کا بحران شدت اختیار کر گیا، 82 ہزار سے زائد میٹرز خراب
-
لاہوربورڈ کا امتحانی پرچوں کی ری چیکنگ کے طریق کار میں تبدیلی کا فیصلہ
-
ساہیوال، بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا
-
لاہور، پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈ کا فرسٹ ائیرکے نتائج کا اعلان
-
پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کردیا
-
فیصل آباد تعلیمی بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ کے نتائج کا اعلان بدھ کوکرے گا
-
یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد
-
ایچ ای سی نے 11 اور 12 اکتوبر کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان15اکتوبر کو کیا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.