خاوند نے تنسیخ کا دعویٰ دائر کرنے پر بیوی کو زنجیروں میں جکڑ دیا

اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کر کے خاتون کو بازیاب کروا لیا ،دارالامان بھجوا دیا گیا

بدھ 14 جولائی 2021 21:45

پیر دی ہٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2021ء) حویلی لکھا کے نواحی علاقہ پٹھان کوٹ میں خاوند نے تنسیخ کا دعویٰ دائر کرنے پر اپنی بیوی کو زنجیروں میں جکڑ دیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کر کے خاتون کو بازیاب کروا لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ پٹھان کوٹ کی رہائشی خاتون سمیر ابی بی نے خاوند کے تشدد سے تنگ آ کر عدالت میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ کر دیا جس پر طیش میں آ کر خاوند نے اپنی بیوی کو زنجیروں میں جکڑ دیا۔

اہل علاقہ کی جانب سے اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زنجیروں میں جکڑی ہوئی خاتون کو بازیاب کرا لیا تاہم کارروائی کے دوران خاوند موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے خاتون کو دارالامان منتقل کر دیا۔