قانون نافذ کرنے اداروں کی بڑی کامیابی، 300 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

جمعہ 16 جولائی 2021 16:34

قانون نافذ کرنے اداروں کی بڑی کامیابی، 300 سے زائد وارداتوں میں ملوث ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) قانون نافذ کرنے والوں اداروں کامیاب کارروائی کے دوران 300 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کراچی کے علاقے شاہ فیصل ٹان سلمان فارسی سوسائٹی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چوری اور ڈکیتی میں ملوث ملزم محمد عادل کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی بر آمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم منظم ڈکیت گروہ کا کارکن ہے، چوری اور ڈکیتی کی 300 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ 2012 سے کراچی کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، نا گن چورنگی، حیدری، شاہراہ فیصل، نر سری، شفیق موڑ اور ملینیم مارٹ میں شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹے۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ڈکیت گینگ گروہ کے ہمراہ چوری، ڈکیتی، منی ایکسچینج اور بینک سے رقوم نکال کر نکلنے والوں سے لوٹ مار کر نے میں بھی ملوث رہا ہے۔