Live Updates

آزاد کشمیر ، مریم نواز کی ریلی میں نامعلوم شخص کی شرارت

نامعلوم شہری نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز پر میڈیا کا لوگو پھینک دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 16 جولائی 2021 17:37

آزاد کشمیر ، مریم نواز کی ریلی میں نامعلوم شخص کی شرارت
آزاد کشمیر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 جولائی 2021ء ) آزاد کشمیر میں نامعلوم شخص نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز پر میڈیا کا لوگو پھینک دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اس وقت آزاد کشمیر میں موجود ہیں جہاں ایک طرف وہ انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں اور ریلیوں سے خطاب کر کے کارکنان کا جوش بڑھا رہی ہیں وہیں آزاد کشمیر کے خوبصورت مقامات سے بھی لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

مریم نواز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کافی متحرک ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ریلیوں بھی اپنے پرجوش خطابات کے ذریعے حکومت کو بھی آڑھے ہاتھوں لے رہی ہیں۔تاہم آج ریلی کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب ایک شخص کی جانب سے مریم نواز پر میڈیا کا لوگو پھینکا گیا۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر جاتے ہوئے مریم نواز کا سرائے عالمگیر اور جہلم پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا گیا۔

سرائے عالمگیر پر دو مقامات پر مریم نواز کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس دوران ایک شخص نے ان پر میڈیا لوگو پھینکا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات کیلئے الیکشن کمپین کے سلسلہ میں بھمبر جانا تھا جب وہ سوہاوہ پہنچی تو سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد اور ورکروں نے اسی طرح دینہ میں سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کے علاوہ عہدیداروں اور ورکروں نے جبکہ جہلم میں جادہ جی ٹی روڈ پر مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری بلال اظہر کیانی ، سابق رکن قومی اسمبلی راجہ محمد اسد خان ، سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سعید اقبال کے علاوہ حلقہ جموں 6سے راجہ محمد صدیق نے اپنے ورکروں کے ساتھ ان کا بے مثال استقبال کیا حیران کن بات یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے مختصر نوٹس پر ہر جگہ کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے نعرے لگا کر اور مریم نواز کی گاڑی پر پھولوں کی پتیوں کی بارش کر کے ان کا استقبال کیا جبکہ جی ٹی روڈ پر ہولڈنگ بورڈز لگائے گئے تھے اسی طرح سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ندیم خادم ، سابق رکن پنجاب اسمبلی شہنشاہ تعمیرات چوہدری لال حسین ،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چوہدری محمد بوٹا جاوید ، شیخ شکیل احمد ، ظہیر خان ، ارسلان جاوید، چیئر مین ٹی ایم اے حاجی مرزا راشد ندیم جرال اور سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد ثقلین ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر نوابزادہ راجہ طالب مہدی خان اپنی یوتھ ونگ کے نوجوانوں کے علاوہ ٹی ایم اے کے کونسلرز کے علاوہ تمام کارکنوں عہدیداروں اور عوام نے استقبال کر کے ثابت کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ورکر آج بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے جبکہ مریم نواز نے اتنے شاندار استقبال پر تمام قائدین اور ورکروں کا شکریہ ادا کیا اور مریم نواز الیکشن کمپین کے ضمن میں آزاد کشمیر کی طرف روانہ ہو گئی ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات