سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیمیں اتائیوں کے خلاف فعال ہوگئی،90مزید اتائیوں کے کلینکس سیل کردئیے گئے

منگل 20 جولائی 2021 16:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے انسداد اتائیت ڈائریکٹوریٹ نے صوبے سے اتائیوں سے پاک کرنے کیلئے حتمی فیصلہ کرلیا اور ہر قسم کی اتائیت کے خاتمے کیلئے ٹیمیں فعال کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انسپکشن اینڈ انفورسمنٹ ٹیموں نے سندھ کے مختلف اضلاع جس میں کراچی ، شہید بے نظیر اباد ، میر پور خاص، لاڑکانہ ، حیدر اباد اور سکھر ڈویژن میں 251کلینکس کا معائنہ کیا اور 90کلینکس کو اتائیت میں ملوث ہونے اور کمشن قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر موقع پر سیل کردیا۔

ان میں سے 10 کلینکس کراچی ، 17لاڑکانہ، 04میر پور خاص، 19سکھر ، 01حیدراباد اور 39شہید بے نظیر اباد میں سیل کئے گئے ۔جبکہ 62صحت کے مراکز کو صفاء کی ناقص صورتحال اور دیگر وجوہات پر تنبیہ جاری کی گء ۔ ٹیموں نے 61 مراکز کا دوبارہ معائنہ کیا اور مسلسل اتائیت کے فروغ پر ان سینٹروں کو دوبارہ سیل کردیا۔ دوسری جانب 35کلینکس کو ایس ایچ سی سی کے ایکٹ 2013اور ریگولیشنز 2017کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے۔ جبکہ 16 پریکٹیشنر اور مالکان نے بورڈ اف کمشنر کی جانب سے عائد چار لاکھ نوے ہزار جرمانہ جمع کروادیا۔

متعلقہ عنوان :