حج کے بہترین انتظامات پر سعودی عرب کی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں،حافظ محمد طاہر اشرفی

منگل 20 جولائی 2021 18:54

حج کے بہترین انتظامات پر سعودی عرب کی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ حج کے بہترین انتظامات پر سعودی عرب کی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے بیان میں کہاکہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی قیادت میں بہترین انتظامات کیے گئے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ کرونا کی وبا کے باوجود 60 ہزار حجاج کیلئے بہترین انتظامات اور کرونا کی وبا سے حجاج کا محفوظ رہنا قابل تحسین عمل ہے۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ ، سلامتی کے اداروں ، وزارت صحت اور وزارت حج و عمرہ ، وزارت مذہبی امور ، سعودی عرب کو بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔