تھانہ پبی پولیس نے سادہ لوح عوام کو بیوقوف بناکر جعلی نوٹ دینے والے ملزمان گرفتارکرلئے،44 ہزار روپے برآمد

منگل 20 جولائی 2021 23:35

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) تھانہ پبی پولیس نے سادہ لوح عوام کو بیوقوف بناکر جعلی نوٹ دینے والے ملزمان گرفتارکر کے 44 ہزار روپے برآمدکرلئے،دوسری کارروا ئی میںراہزن گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا۔شاد علی خان ایس ایچ اوپبی کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند روز سے پبی بازار اور گرد نواح میں کچھ لوگ جعلی کرنسی دیکر سادہ لوح عوام سے خریداری کرکے انکو بیوقوف بنا رہے ہیں۔

اطلاع کو مصدقہ جان کر پبی ،اسٹیشن اور تارو جبہ بازار میں سادہ پارچات میں اہلکاروں کو تعینات کرکے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔دو تین روز کے محنت سے ملزمان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان افتخار ولد الطاف حسین اور مدثر ولد گلزار ساکنان اکبرپورہ کے قبضے سے 44 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزہد تفتیش کیلئے تھانہ پبی منتقل کر دیا گیاایسی طرح دوسری کاروا ئی کے دوران پبی پو لیس کو17-07-2021 کو احسان ساکن چوکی درب نے پولیس کو رپورٹ درج کہ وہ اپنے دوست کیساتھ دوکان بند کرکے جا رہا تھا۔جب خٹک آباد پل پر پہنچے تو نامعلوم ملزمان نے ہمیں روک کر مجھ سے میرا موبائیل اور 03 ہزار روپے جبکہ میرے دوست سے موبائیل اور 10 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔

روشن زیب خان ڈی ایس پی پبی نے راہزنی کے اس واقع میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے شادعلی خان ایس ایچ او پبی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں سے کیس کی تفتیش شروع کی۔ مدعی کے بیانات اور موجود شواہد سے پولیس کو علم ہوا کہ راہزن اسی علاقے سے ہیں۔مشتبہ افراد کی چھان بین کرکے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملزمان کے سرغنہ تک رسائی حاصل کی۔ملزم سلیمان ولد محمد نبی ساکن چوکی درب کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اگل دیا۔ملزم کی نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ?ٹیم تشکیل دیکر چھاپے جاری ہیں۔